رسائی کے لنکس

افغانستان سے مذاکرات: عمران خان نے علی امین گنڈا پور کے اعلان کی حمایت کر دی

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 'انہیں' علی امین گنڈاپور کے پاؤں پکڑنے چاہئیں کہ خدا کے واسطے جا کر افغانستان سے بات کرو۔

11:06 13.9.2024

لکی مروت: پولیس اہلکاروں کا مذاکرات کے بعد دھرنا ختم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں امن و امان کی ابتر صورتِ حال بالخصوص پولیس پر حملوں کے خلاف اہلکاروں نے پانچ روز سے جاری دھرنا مذاکرات کے بعد ختم کر دیا ہے۔

دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اختر حیات خان گنڈاپور کے دورۂ لکی مروت کے دوران دھرنے کے ایک نمائندۂ وفد کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا جمعرات کی سہہ پہر لکی مروت پہنچے تھے۔ بعدازاں انہوں نے دھرںا عمائدین سے ملاقات کی تھی۔

آئی جی اور احتجاجی پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے باخبر پولیس عہدیداروں نے بتایا ہے کہ مظاہرین کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔

مروت قومی جرگہ کے مشیران نے مذاکرات کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیے

XS
SM
MD
LG