رسائی کے لنکس

کراچی بار ایسوسی ایشن کا جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس نامزد کرنے کا مطالبہ

کراچی بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حق ہے۔ لیکن جس طرح یہ حق استعمال کیا گیا اور ترمیم پاس کی گئی وہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔

08:46 21.10.2024

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات سے متعلق جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

08:50 21.10.2024

ایوان سے منظور 26ویں آئینی ترمیم میں کیا کیا ہے؟

قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والی 26ویں آئینی ترمیم میں 22 ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی ہیں جن میں زیادہ تر کا تعلق عدلیہ سے ہے۔

آئینی ترمیم کے تحت اب چیف جسٹس سپریم کورٹ کا تقرر سنیارٹی کی بنیاد پر نہیں ہوگا۔ بلکہ اعلیٰ عدالت کے سربراہ کا تقرر ایک کمیٹی کرے گی۔

یہ کمیٹی بھی سینئر ترین تین ججوں میں سے کسی ایک جج کو چیف جسٹس کے تقرر کی تجویز دے سکتی ہے۔

چیف جسٹس کا تقرر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر کیا جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس مقرر کرے گی۔

کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس کا نام وزیرِ اعظم صدر کو ارسال کریں گے۔ کسی جج کے انکار کی صورت میں اگلے سینیئر ترین جج کا نام زیر غور لایا جائے گا۔

چیف جسٹس کے تقرر کے لیے 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنے گی۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے تین دن قبل نام بھجوایا جائے گا۔ بعد ازاں چیف جسٹس کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی 14 روز قبل نام بھجوائے گی۔

پارلیمانی کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی متناسب نمائندگی ہوگی۔ اس کمیٹی میں آٹھ ارکان قومی اسمبلی جب کہ چار ارکان سینیٹ سے ہوں گے۔

ایوان سے منظور ہونے والی آئینی ترمیم کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی مدت تین سال ہوگی۔ چیف جسٹس کے لیے عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کی گئی۔

مزید جانیے

08:52 21.10.2024

سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا سینیٹ سے اتوار کی شب آئین میں ترمیم کے لیے پیش کیا گیا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کیا گیا ہے۔

سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے رائے شماری کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے بل کے حق میں 65 سینیٹرز نے ووٹ دیا اور چار نے اس کی مخالفت کی۔

ترمیم کے حق میں حکمران اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹیْ نے ووٹ دیا ہے۔ جب کہ اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام(ف) نے بھی بل کی حمایت کی ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے دو سینیٹرز اورمسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا نے بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

اپوزیشن جماعتوں پاکستان تحریکِ انصاف، سنی اتحاد کونسل اور مجلسِ وحدت مسلمین نے ترمیمی بل پر کی شق وار منظوری کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

سینیٹ کے بعد آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

08:57 21.10.2024

قومی اسمبلی سے 26ویں آئینی ترمیم کی تمام شقیں دو تہائی اکثریت سے منظور

پاکستان کی قومی اسمبلی نے 26ویں آئینی ترمیم کی تمام شقیں دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی ہیں۔

آئینی ترمیم کے حق میں 225 ارکان نے ووٹ دیے ہیں۔

ترمیم کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں اپوزیشن نے حصہ نہیں لیا اور قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی سے واک آوٹ کیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG