رسائی کے لنکس

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن. فائل فوٹو
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن. فائل فوٹو

امریکی وزیر دفاع: امریکہ نے اسپتال کے نیچے حزب اللہ کے کیش سے بھرے تہہ خانے کے ثبوت نہیں دیکھے

اسپتال "الساحل‘ کے ڈائریکٹر فادی نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیل کے دعویٰ جھوٹے ہیں اور وہ بہتان تراشی کر رہا ہے۔

10:31

شمالی غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی جاری

اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں جاری آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے۔

اس لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہزاروں فلسطینی یہاں سے انخلا کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران فوج نے کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے منگل کو بھی کئی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

10:26

لبنان سے اسرائیلی شہر تل ابیب پر راکٹ حملے

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ لبنان سے طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے دو راکٹ بدھ کی صبح تل ابیب پر داغے گئے ہیں۔

فوج کے مطابق دونوں راکٹوں کو دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ راکٹ فضا میں نظر آتے ہی تل ابیب اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہو گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ راکٹوں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا تھا۔ اس کا ملبہ زمین پر گرنے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

10:16

غزہ بحران کئی نسلوں کی ترقی کو خطرے میں ڈال رہا ہے: اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے تباہ کن اثرات نے فلسطینی علاقوں میں ترقی کو سات دہائیوں تک روک دیا ہے۔ یہ صرف غزہ میں ہی نہیں بلکہ کئی نسلوں تک فلسطینیوں کی ترقی کو خطرے میں ڈالے گا۔

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ایڈمنسٹریٹر اچیم اسٹینر نے کہا کہ اس نئے جائزے میں پیش گوئی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ فوری مصائب اور جانوں کے ہولناک نقصان کے درمیان ایک سنگین ترقیاتی بحران بھی سر پر منڈلا رہا ہے جو فلسطینیوں کی آنے والی نسلوں کےمستقبل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا کے تعاون سے تیار کی گئی یو این ڈی پی کی رپورٹ کے اجراء کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ہر ایک سال بھی انسانی امداد فراہم کی جاتی ہے تب بھی ایک دہائی یا اس سے زیادعرصے تک معیشت اپنی سطح کو دوبارہ حاصل نہیں کر سکتی۔

یہ نیا جائزہ دہلا دینے والے اعدادوشمار سے بھرا ہوا ہے۔ اس میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں غربت جو 2023 کے آخر میں 38.8 فی صد تھی، 2024 میں بڑھ کر 74.3 فی صد ہو جائے گی۔

اس سے 41 لاکھ افراد متاثر ہوں گے جن میں 26 لاکھ 10 ہزار نئے غریب ہونے والےلوگ شامل ہیں۔

مزید جانیے

10:12

شمالی غزہ میں اسرائیلی کارروائی، فلسطینیوں کی نقل مکانی جاری

اسرائیل کی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ سے فلسطینی اپنے اہل خانہ اور سامان کے ساتھ نقل مکانی کر رہے ہیں ۔

اسرائیلی ڈرون فلسطینیوں کے سر کے اوپر چکر لگاتے رہے اور اعلان ہوتے رہے کہ جبالیہ کے شمال میں بیت لاہیا قصبے کے آس پاس کے علاقوں کو خالی کر دیا جائے جہاں اس ماہ کے آغاز میں فوجی کارروائی شروع ہوئی تھی۔

بہت سے فلسطینیوں کو خدشہ ہے کہ انخلاء کے احکامات اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہیں جس سے علاقے کو خالی کر کے ایک بفر زون بنایا جائے گا جس سے اسرائیل جنگ کے بعد غزہ پر کنٹرول کر سکے گا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ مخصوس راستوں سے لوگوں کو نکال رہی ہے اور جنوب کی طرف جانے والے شہریوں میں شامل درجنوں عسکریت پسندوں کو شناخت کر لیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG