رسائی کے لنکس

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن. فائل فوٹو
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن. فائل فوٹو

امریکی وزیر دفاع: امریکہ نے اسپتال کے نیچے حزب اللہ کے کیش سے بھرے تہہ خانے کے ثبوت نہیں دیکھے

اسپتال "الساحل‘ کے ڈائریکٹر فادی نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیل کے دعویٰ جھوٹے ہیں اور وہ بہتان تراشی کر رہا ہے۔

10:12 23.10.2024

شمالی غزہ میں اسرائیلی کارروائی، فلسطینیوں کی نقل مکانی جاری

اسرائیل کی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ سے فلسطینی اپنے اہل خانہ اور سامان کے ساتھ نقل مکانی کر رہے ہیں ۔

اسرائیلی ڈرون فلسطینیوں کے سر کے اوپر چکر لگاتے رہے اور اعلان ہوتے رہے کہ جبالیہ کے شمال میں بیت لاہیا قصبے کے آس پاس کے علاقوں کو خالی کر دیا جائے جہاں اس ماہ کے آغاز میں فوجی کارروائی شروع ہوئی تھی۔

بہت سے فلسطینیوں کو خدشہ ہے کہ انخلاء کے احکامات اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہیں جس سے علاقے کو خالی کر کے ایک بفر زون بنایا جائے گا جس سے اسرائیل جنگ کے بعد غزہ پر کنٹرول کر سکے گا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ مخصوس راستوں سے لوگوں کو نکال رہی ہے اور جنوب کی طرف جانے والے شہریوں میں شامل درجنوں عسکریت پسندوں کو شناخت کر لیا ہے۔

10:09 23.10.2024

اسرائیلی فوج کی اسپتال کے قریب بمباری

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فوج نے ایک اسپتال کے قریب بمباری کی ہے۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اس حملے میں ایک بچے سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔⁣

وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل نے بیروت کے مرکز سے چند کلو میٹر دور اس علاقے کو نشانہ بنایا جہاں لبنان کا سب سے بڑا مرکزِ صحت رفیق حریری اسپتال بھی واقع ہے۔

اسرائیل نے بیروت کے جنوب میں مضافاتی علاقوں کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن رفیق حریری اسپتال کے آس پاس کے گنجان آباد علاقے کے لیے کوئی ایسی ہدایات جاری نہیں کی گئی تھیں۔⁣

10:03 23.10.2024

عراق: داعش کے اعلیٰ رہنما سمیت نو کمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ

عراق میں اعلیٰ حکام نے اعلان کیا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی پہاڑوں میں ایک حملے میں ملک میں داعش کے نو کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ انسدادِ دہشت گردی فورسز نےداعش کے "نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن میں خود کو داعش عراق کا گورنر کہنے والے محمد عبدالقادر الجاسم بھی شامل تھے۔

سیکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق جاسم نے لگ بھگ ایک سال قبل عراق میں داعش کا کنٹرول سنبھالا تھا۔

مزید جانیے

10:01 23.10.2024

’حزب اللہ سے منسلک مالیاتی کمپنی پر اسرائیلی بمباری کی جنگی جرم کے طور تحقیقات ہونی چاہیے‘

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کو کہا کہ اسرائیلی فوج کی لبنان میں حزب اللہ سے منسلک مالیاتی کمپنی پر بمباری کی جنگی جرم کے طور تحقیقات ہونی چاہیے۔

القرد الحسن نام کی کمپنی مالی بحران کے دوران لبنانی شہریوں کے لیے لائف لائن سمجھی جاتی ہے۔

امریکہ نے اس کمپنی پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور کہا ہے کہ حزب اللہ اس کمپنی کی آڑ میں عالمی مالیاتی نظام تک رسائی حاصل کرتی ہے۔

اسرائیل کا الزام ہے کہ القرد الحسن کمپنی حزب اللہ کے دہشت گردی کے آپریشنز کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس لیے اسرائیل نے اس کمپنی کی لبنان میں شاخوں کو اتوار کو دیر گئے اور پیر کی صبح عسکری کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔

ایمنسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا القرد الحسن کو نشانہ بنانا ممکنہ طور پر بین الاقو امی انسانی ہمدردی کے قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس کی جنگی جرم کے طور پر تفتیش ہونی چاہیے۔

بیان میں کہا گیا کہ جنگ کے قوانین کے تحت مالیاتی اداروں کی شاخیں سویلین مقامات ہیں تاوقتیکہ انہیں فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

’’لہذا یہ حملے ممکنہ طورپر سویلین مقامات پر حملے ہیں۔‘‘

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG