رسائی کے لنکس

اسرائیلی فورسز کی جنوبی لبنان پر بمباری، تین لبنانی فوجی ہلاک

لبنان کی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اتوار کو جنوبی لبنان میں ایک علاقے میں فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اتوار کو اسرائیل کے ایک شمالی ٹاؤن میں آرمی بیس پر راکٹ فائر کیے ہیں۔

18:45 20.10.2024

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹ داغنے کا دعویٰ

لبنان کی طاقت ور عسکری تنظیم سرگرم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اتوار کو اسرائیل کے ایک شمالی ٹاؤن میں آرمی بیس پر راکٹ فائر کیے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے لبنان کے دفاع اور اسرائیل کے دیہاتوں اور گھروں پر کیے جانے والے حملوں کے خلاف کیے گئے۔

18:54 20.10.2024

اسرائیلی کارروائی میں تین لبنانی فوجی ہلاک

لبنان کی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اتوار کو جنوبی لبنان میں ایک علاقے میں فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی گاڑی پر کیے جانے والے اسرائیلی حملے میں تین فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

18:47 20.10.2024

اسرائیل اپنے فیصلے قومی مفاد میں کرے گا: نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کی اتوار کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت ہوئی ہے۔

اس دوران اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل، امریکہ کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کو مدِ نظر رکھے گا۔

نیتن یاہو کے بقول آخر میں اسرائیل اپنے فیصلے اپنے قومی مفاد میں ہی کرے گا۔

18:45 20.10.2024

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹ داغنے کا دعویٰ

لبنان کی طاقت ور عسکری تنظیم سرگرم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اتوار کو اسرائیل کے ایک شمالی ٹاؤن میں آرمی بیس پر راکٹ فائر کیے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے لبنان کے دفاع اور اسرائیل کے دیہاتوں اور گھروں پر کیے جانے والے حملوں کے خلاف کیے گئے۔

18:42 20.10.2024

اسرائیل کا حزب اللہ کی سینٹرل کمانڈ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے اتوار کو لبنان میں حزب اللہ کے دو ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی جن میں دارالحکومت بیروت پر کی جانے والے کارروائی میں اسرائیل نے حزب اللہ کے سینٹرل کمانڈ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری طرف غزہ میں امدادی اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے ایک حملے میں 73 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانے پر کی جانے والی اسرائیلی کارروائی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کی کوشش کے بعد کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے انٹیلی جینس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈ سینٹر اور زیرِ زمین اسلحے کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

فوج کا مزید کہنا تھا کہ اس نے حزب اللہ کے تین جنگجوؤں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG