رسائی کے لنکس

غزہ میں اسرائیلی حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 100 فلسطینی ہلاک

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ منگل کے روز ایک رہائشی بلاک پر اسرائیلی فضائی حملے میں تقریباً 100 لوگ ہلاک ہو گئے، اور امددی کارکن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سفیر لنڈا تھامس گرین نے پندرہ رکنی کونسل کو بتایا کہ’’ہم اپنے دفاع میں کوئی اقدام کرنےسے نہیں ہچکچائیں گے۔ اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ امریکہ مزید کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا۔"

19:28 27.10.2024

غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں مذاکرات کا آغاز

غزہ میں جاری لڑائی کو روکنے کے لیے قطر میں ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات شروع ہورہے ہیں۔

خبر رساں ادارے ادارے رائٹرز کے مطابق ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ امریکی خفیہ دارے سی آئی اے اور اسرائیلی ایجنسی موساد کے ڈائریکٹر اتوار کو دوحہ قطری وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے۔

عہدے دار کے مطابق مذاکرات میں مختصر مدت کے لیے جنگ بندی اور اسرائیل کے قید میں بعض فلسطینیوں کے رہائی کے بدلے چند یرغمالوں کو رہا کرنے پر بھی بات چیت ہوگی۔

مذاکرات میں حماس اور اسرائیل کو پہلے مرحلے میں ایک ماہ سے کم مدت کے لیے جنگ بندی کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی جس کے بعد توقع ہے کہ مستقل بنیادوں پر لڑائی روکی جاسکے گی۔

جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب اتوار کو غزہ میں اسرائیلی حملے جاری رہے جن میں فلسطینی حکام کے مطابق کم از کم 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

19:10 27.10.2024

جنوبی ساحلی شہر پر اسرائیل کے فضائی حملے سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں: لبنانی وزارتِ صحت

لبنان کی وزراتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی ساحلی شہر سدون میں اسرائیل کے فضائی حملے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نمائندے کے مطابق فضائی حملے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیل نے سدون میں ایک گنجان آباد علاقے پر حملہ کیا ہے جب کہ اس کے مضافات سے کئی خاندان دیگر جنوبی علاقوں کی جانب نقل مکانی کرچکے ہیں۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سدون میں یہ اسرائیل کا پہلا فضائی حملہ ہے۔

19:02 27.10.2024

اسرائیلی وزیرِ اعظم کی تقریر کے دوران مظاہرین کی نعرے بازی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

مظاہرین نے ایک تقریب کے دوران اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خطاب میں خلل پیدا کیا ہے۔

نیتن یاہو حماس کے حملوں کا نشانہ بننے والوں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران احتجاج کرنے والوں نے ’شرم کرو‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے جس کے باعث وزیرِ اعظم کو اپنی تقریر روکنا پڑی۔

اس تقریب کا زیادہ تر حصہ پورے ملک میں براہِ راست نشر کیا گیا۔

کئی اسرائیلی حماس کے حملے روکنے میں ناکامی اور غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمالوں کی تاحال واپسی نہ ہونے کے لیے نیتن یاہو کو ذمے دار قرار دیتے ہے۔

18:54 27.10.2024

سلامتی کونسل اسرائیل کے حملوں کی مذمت کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرے: ایران کا مطالبہ

ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرے۔

اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل کے سربراہان کے نام خط میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کے حملوں کی مذإت کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اپنے خط میں عباس عراقچی نے کہا کہ ہفتے کو ایران پر اسرائیل کے حملے جارحیت ہیں جن کی مذمت کے لیے فوری سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG