رسائی کے لنکس

غزہ میں اسرائیلی حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 100 فلسطینی ہلاک

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ منگل کے روز ایک رہائشی بلاک پر اسرائیلی فضائی حملے میں تقریباً 100 لوگ ہلاک ہو گئے، اور امددی کارکن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سفیر لنڈا تھامس گرین نے پندرہ رکنی کونسل کو بتایا کہ’’ہم اپنے دفاع میں کوئی اقدام کرنےسے نہیں ہچکچائیں گے۔ اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ امریکہ مزید کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا۔"

17:11 27.10.2024

یرغمالوں کی گھر واپسی کے لیے کچھ مشکل رعایتیں دینا پڑیں گی: اسرائیلی وزیرِ دفاع

اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے درد ناک سمجھوتے کرنا پڑیں گے۔

یوو گیلینٹ کا اتوار کو کہنا تھا کہ صرف فوجی کارروائیوں سے جنگ کے اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی یرغمالوں کی اپنے گھروں میں واپسی کے لیے ہمیں اپنی اخلاقی ذمہ داری کو سمجھنا چاہیے اور ہمیں کچھ مشکل رعایتیں دینا ہوں گی۔

17:07 27.10.2024

ایران کی دفاع اور میزائل بنانے کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے: نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران دفاعی اور میزائل بنانے کی صلاحیت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے ہفتے کو ایران پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر ’نپے تلے اور طاقت ور‘ حملے سے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

اپنے خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فضائی حملے میں ایران کے دفاع اور میزائل بنانے کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

16:59 27.10.2024

حماس اور حزب اللہ اب ایران کے لیے کار آمد نہیں رہیں: اسرائیلی وزیرِ دفاع

اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حماس اور حزب اللہ، ایران کے لیے اب مؤثر پراکسی نہیں رہیں۔

وزیر دفاع یوو گیلینٹ کا اتوار کو کہنا تھا کہ ایران، غزہ پٹی میں حماس کو اور لبنان میں حزب اللہ کو اسرائیل کے خلاف مؤثر طریقے سے استعمال نہیں کر سکتا۔

گیلینٹ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں حماس اب مزید عسکری نیٹ ورک کے طور پر سرگرم نہیں ہے جبکہ ان کے بقول حزب اللہ کی سینئر قیادت اور اس کی میزائل کی صلاحیت کو ختم کر دیا گیا ہے۔

ان کے بقول دونوں عسکریت پسند گروپ ایران کے لیے مزید کار آمد نہیں ہو سکتے۔

16:14 27.10.2024

اسرائیل کی جنوبی لبنان کے مزید 14 دیہات خالی کرنے کی وارننگ

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں مزید 14 دیہات خالی کرنھ کی وارننگ جاری کردی ہے۔

اس وارننگ میں کہا گیا ہے کہ دیہات کے رہائشی اوالی دریا کے شمال کی جانب منتقل ہوجائیں۔

لبنان کے جنوب میں زوات الشکریہ کے علاقے میں اسرائیل کے فضائی حملے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG