رسائی کے لنکس

غزہ میں اسرائیلی حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 100 فلسطینی ہلاک

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ منگل کے روز ایک رہائشی بلاک پر اسرائیلی فضائی حملے میں تقریباً 100 لوگ ہلاک ہو گئے، اور امددی کارکن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سفیر لنڈا تھامس گرین نے پندرہ رکنی کونسل کو بتایا کہ’’ہم اپنے دفاع میں کوئی اقدام کرنےسے نہیں ہچکچائیں گے۔ اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ امریکہ مزید کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا۔"

16:06 27.10.2024

قومی مفاد کے مطابق اسرائیل پر طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ کیا جائے: ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو طے کرنا چاہیے کہ وہ اسرائیل کے سامنے اپنی قوت کا مظاہرہ کس طرح کریں گے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ دو راتیں قبل اسرائیل نے جو کارروائیاں کی ہیں انہیں نہ ہی کم کرکے بیان کرنا چاہیے اور نہ ہی ان میں مبالغہ کیا جائے۔

علی خامنہ ای کے بیان میں فوری کسی کارروائی کی بات نہیں کی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے ایرانی حکام کو کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی طاقت دکھانی چاہیے لیکن اس کا فیصلہ حکام عوامی اور قومی مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کریں۔

16:04 27.10.2024

تل ابیب: ڈرائیور نے ٹرک بس اسٹاپ پر چڑھا دیا، 24 افراد زخمی

تل ابیب کے شمالی شہر رمت ہیشرون میں اتوار کو ٹرک ڈرائیور نے اپنا ٹرک بس اسٹاپ پر چڑھا دیا جس کی وجہ سے کم از کم 24 افراد زخمی ہو گئے۔

تاہم پولیس نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کوئی حادثہ تھا یا جان بوجھ کر حملہ کیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے بس اسٹاپ پر پہلے سے کھڑی بس کو بھی ہِٹ کیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ موقعے پر موجود شہریوں نے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

15:22 27.10.2024

جنوبی لبنان میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں اس کے چار مزید اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوج کے مطابق لبنان میں رواں سال 30 ستمبر سے زمینی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔

اتوار کو جاری کردہ بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یہ فوجی ہفتے کو جنوبی لبنان میں جنگ کے دوران مارے گئے۔

15:00 27.10.2024

اسرائیل کی شمالی غزہ میں فضائی کارروائی؛ کم از کم 22 افراد ہلاک

اسرائیل کی شمالی غزہ میں فضائی کارروائی میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ہفتے کو رات گئے اسرائیل کے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 11 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شمالی قصبے بیت الحیہ میں واقع گھروں اور عمارتوں پر حملے کیے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 15 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس کارروائی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG