رسائی کے لنکس

غزہ میں جھڑپ کے دوران اسرائیل کے مزید چار فوجی ہلاک

اسرائیل کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ شمالی غزہ میں ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران اس کے چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ غزہ میں گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والی زمینی کارروائی میں اسرائیلی فوج کے اب تک 376 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

13:58 12.11.2024

غزہ میں اسرائیل کے حملے میں 14 افراد ہلاک

غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں مزید 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزہ کے محکمۂ سول دفاع کے ترجمان نے خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ غزہ میں منگل کو اسرائیلی بمباری سے 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منگل کی صبح ہونے والے حملے میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ البتہ اسرائیلی فوج مسلسل دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ حماس اور دیگر عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

15:36 12.11.2024

شمالی غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی جاری

اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی اور شمالی علاقے میں جاری آپریشن کے سبب فلسطینیوں کی دوسرے علاقوں میں نقل مکانی جاری ہے۔

فلسطینی اپنے سامان کو ہاتھوں میں تھامے مختلف علاقوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

13:58 12.11.2024

غزہ میں اسرائیل کے حملے میں 14 افراد ہلاک

غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں مزید 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزہ کے محکمۂ سول دفاع کے ترجمان نے خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ غزہ میں منگل کو اسرائیلی بمباری سے 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منگل کی صبح ہونے والے حملے میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ البتہ اسرائیلی فوج مسلسل دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ حماس اور دیگر عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

13:50 12.11.2024

اسرائیلی ایجنسی کا وزیرِ سیکیورٹی کے قتل کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی کی ایجنسی ‘شین بیت‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وزیرِ قومی سیکیورٹی اتمار بن گویئر اور ان کے بیٹے کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔

بن گویئر کے بیٹے اسرائیلی ایئر فورس میں زیرِ تربیت پائلٹ ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں الخلیل کے علاقے سے چار فلسطینیوں کو اس منصوبے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے حماس سے روابط تھے۔ ان چاروں کو منصوبے پر عمل سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تحقیقات میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ چاروں افراد اسرائیلی وزیرِ کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے جب کہ ان کو دستیاب سیکیورٹی کا بھی جائزہ لے رہے تھے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان منصوبہ سازوں نے بعد ازاں ساری توجہ وزیر کے بیٹے پر مرکوز کر لی تھی اور الخلیل میں ان کی رہائش گاہ پر آمد پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان حملہ آوروں نے اسلحے کے حصول کی کوشش کی تھی جب کہ وہ حملے کے لیے متبادل طریقوں پر غور کر رہے تھے جن میں گاڑی میں بارودی مواد بھر کر دھماکہ کرنا بھی شامل تھا۔

بن گویئر لگ بھگ دو برس قبل دسمبر 2022 میں اسرائیل کے وزیرِ قومی سیکیورٹی مقرر ہوئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق ان دو برسوں میں ان کو تین بار قتل کرنے کی سازش سامنے آ چکی ہے۔

بن گویئر وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کی آٹھ جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت میں شامل انتہائی دائیں بازو کی پارٹی ’اوتزما یہودت‘ یعنی یہودی قوت کے رکنِ پارلیمان ہیں۔ اس جماعت کے 120 رکنی ایوان (کینست) میں چھ ارکان ہیں۔

13:25 12.11.2024

اسرائیلی شہر حیفا پر لبنان سے ڈرون حملہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کے شمال میں واقع شہر حیفا پر لبنان سے متعدد ڈرون داغے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفا شہر میں سائرن بجائے گئے ہیں تاکہ شہری پناہ گاہوں میں خود کو محفوظ کر سکیں۔

رپورٹس کے مطابق ایک ڈرون زمین پر ایک تعلیمی ادارے کے قریب گرنے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG