رسائی کے لنکس

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقی کی تہران میں پریس کانفرنس (تصویر: 21 اکتوبر)
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقی کی تہران میں پریس کانفرنس (تصویر: 21 اکتوبر)

جارحیت کے خلاف دفاع کا حق رکھتے ہیں، ایران کا اسرائیلی حملے کے بعد ردِ عمل

ایران کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ تہران علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کرتا ہے۔

14:08 26.10.2024

اسرائیل کا ایران پر حملہ، تہران میں دھماکوں کی آوازیں

14:50 26.10.2024

ایران پر اسرائیلی حملہ: اردن کا اپنی فضائی حدود استعمال نہ ہونے کا دعویٰ

ایران کی فوجی تنصبیات پر اسرائیل کے حملے کے بعد اردن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائی حدود تہران پر حملے میں استعمال نہیں ہوئی۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اردن کے سرکاری میڈیا نے مسلح فورس کے ایک ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے تنازع میں شامل کسی بھی فریق کو اردن کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

14:54 26.10.2024

قطر کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، بات چیت پر زور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قطر کی وزارتِ خارجہ نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق قطر کی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کو جاری ایک بیان میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا خطے میں عدم استحکام سے بچنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ اور بات چیت کی جائے۔

15:21 26.10.2024

پاکستان امن کے حصول کے لیے ایران اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہے: وزیرِ اعظم

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی 'جارحیت' کے حالیہ اقدام پر تشویش ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ 'ایکس' پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف خطے کے امن اور استحکام کو خطرہ ہے بلکہ یہ خود مختاری کے اصولوں اور بین الاقوامی قانون کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے حصول میں ایران اور اس کے دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG