رسائی کے لنکس

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقی کی تہران میں پریس کانفرنس (تصویر: 21 اکتوبر)
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقی کی تہران میں پریس کانفرنس (تصویر: 21 اکتوبر)

جارحیت کے خلاف دفاع کا حق رکھتے ہیں، ایران کا اسرائیلی حملے کے بعد ردِ عمل

ایران کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ تہران علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کرتا ہے۔

16:19 26.10.2024

ایران پر حملے میں سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال نہیں ہوئی: سعودی عہدے دار

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے میں اس کی فضائی حدود استعمال نہیں ہوئی۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ایک سعودی عہدے دار نے بتایا ہے کہ ایران پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں سعودی عرب کی فضائی حدود کا استعمال نہیں ہوا۔

18:07 26.10.2024

ایران کے عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب

سعودی عرب نے ایران کے عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

ہفتے کو سعودی وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران کے عسکری اہداف کو نشانہ بنانا اس کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب خطے میں جاری کشیدگی اور تنازع کے پھیلاؤ کو مسترد کرتا ہے اور اس پر ایک غیر متزلزل مؤقف رکھتا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کے بقول تنازع کا پھیلاؤ خطے کے ممالک اور عوام کی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

18:16 26.10.2024

حزب اللہ کا اسرائیلی اڈے پر ڈرون بھیجنے کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران نواز لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے تل نوف اڈے پر حملے کے لیے ڈرون بھیجے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ہفتے کو ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ اس نے شمالی اسرائیلی شہر صفد میں ایک انٹیلی جینس بیس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے اس دعوے پر فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز گزشتہ برس اکتوبر سے ہوا تھا لیکن حالیہ دنوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔

18:30 26.10.2024

جرمنی کا ایران کو کشیدگی کے خاتمے پر زور

جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے اسرائیل کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے کے بعد ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے سے خبر دار کیا ہے۔

ہفتے کو سماجی رابطے کی سائٹ 'ایکس' پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے ان کا پیغام واضح ہے۔ بڑے پیمانے پر بڑھتے ہوئے ردِعمل کو جاری نہیں رکھنا چاہیے اور اسے فوری روکنا چاہیے۔

ان کے بقول اسی صورت میں ہم مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات کھول سکتے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG