رسائی کے لنکس

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقی کی تہران میں پریس کانفرنس (تصویر: 21 اکتوبر)
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقی کی تہران میں پریس کانفرنس (تصویر: 21 اکتوبر)

جارحیت کے خلاف دفاع کا حق رکھتے ہیں، ایران کا اسرائیلی حملے کے بعد ردِ عمل

ایران کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ تہران علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کرتا ہے۔

13:48 26.10.2024

پاکستان کا ایران پر اسرائیلی حملوں پر اظہارِ مذمت

پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان وزاتِ خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی کارروائیاں امن اور استحکام کے راستے کو نقصان پہنچاتی ہیں اور اس سے پہلے سے عدم استحکام کا شکار خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ہم اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور خطے میں اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوی اقدامات کرے۔

13:55 26.10.2024

امارات کی ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی مذت، تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

متحدہ عرب امارات نے ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ہفتے کو اسرائیل کی جانب سے ایران میں فوجی اہداف پر نشانہ بنائے جانے کے بعد ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے کہا کہ کشیدگی سے بچنے کے لیے "زیادہ سے زیادہ" تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

14:03 26.10.2024

اسرائیلی حملوں میں 'محدود نقصان' ہوا: ایران

اسرائیل نے ایران پر ہفتے کی علی الصباح حملے کیے ہیں جس میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے فوجی اہداف پر حملوں کو کامیابی سے روکا۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ایران کا کہنا ہے اسرائیل کے حملوں میں تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جسے کامیابی سے روکا جب کہ کچھ مقامات پر "محدود نقصان" ہوا۔

14:05 26.10.2024

اسرائیلی حملے میں دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں: ایرانی نیوز ایجنسی

ایران پر اسرائیلی حملے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے رپورٹ کیا ہے کہ ہفتے کی صبح ہونے والے اسرائیلی حملوں میں دو ایرانی فوجی ہلاک ہوئے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ملک کی سلامتی، عوام اور ایران کے مفادات کے تحفظ میں مجرم صیہونی حکومت کے میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے دو فائٹرز کو قربان کر دیا۔"

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG