رسائی کے لنکس

براہِ راست حزب اللہ کے میڈیا آفس اور دیگر تنصیبات پر اسرائیل کے حملے

اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور جنوبی لبنان سے مزید دیہات اور قصبوں کو خالی کرنے کی وارننگ بھی جاری کردی ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسرائیل اپنی کارروائیوں کا دائرہ مزید بڑھا سکتا ہے۔

09:19

گرتی معیشت، اسرائیلی پابندیاں، مغربی کنارے کے فلسطینی سرحدی دیوار پھلانگنے پر مجبور

مئی کے وسط میں علی الصبح سید عیاض اور ان کے ہی جیسے دیگر بے روزگار فلسطینی شہری مقبوضہ مغربی کنارے اور اسرائیل کو تقسیم کرنے والی، دیو ہیکل کنکریٹ کی دیوار کو پھلانگنے کے لیے جمع ہوئے جس پر خاردار تار بھی لگے ہیں۔

انہیں ایک اسمگلر نے سیڑھی اور رسی لا کر دی۔ ہر آدمی نے سو ڈالر کے لگ بھگ رقم اس اسمگلر کو تھمائی۔ عیاض دوسروں کے اس دیوار کو پھلانگنے کے دوران، صبر سےاپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔

تیس برس کے عیاض کی دو بیٹیاں ہیں۔ انہیں ایک سال سے کہیں کام نہیں ملا۔ ادھار بڑھتا جا رہا ہے اور کرایہ بھی تو دینا ہے۔ اور کام اسرائیل کی جانب تعمیری سیکٹر میں ہے، اس لیے انہیں اس دیوار کے پار جانا پڑے گا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب حالت یہاں تک پہنچ جائے کہ آپ کے بچوں کو کھلانے کے لیے کھانا ہی نہ ہو تو ڈر بھی ختم ہو جاتا ہے۔

غزہ میں ایک برس سے جاری جنگ کے اثرات مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں جہاں کے بارے میں ورلڈ بینک نے انتباہ جاری کیا ہے کہ معیشت اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مزدوروں پر عائد پابندیوں کی وجہ سے زوال کا شکار ہے۔

مزید پڑھیے

09:18

ایران کو اس کے اقدامات کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا: امریکہ

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے بدھ کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں امریکہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ یا اسرائیل کو ہدف بنائے جانے کے خلاف ہے ۔

اجلاس میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ ان کے بقول مشرقِ وسطیٰ میں ’جیسے کو تیسا‘ نوعیت کا مہلک تشدد بند ہونا چاہیے۔

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ایسے موقع پر ہوا ہے جب اسرائیل نے لبنان کی حزب اللہ کے رہنما کی ہلاکت حسن نصر اللہ کو بیروت میں فضائی حملے میں ہلاک کیا ہے جب کہ اسرائیلی فورسز کی ایران کے حمایت یافتہ اس عسکری گروہ کے خلاف زمینی حملے کے شروع ہو چکے ہیں۔ اسی دوران ایک دن قبل ایران نے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ہمارے اقدامات دفاعی نوعیت کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کو اس کے اقدامات کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایران یا اس کی پراکسیز کو امریکہ یا اسرائیل کے خلاف مزید کارروائیاں کرنے کے خلاف سختی سے خبردار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

08:27

مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتِ حال اور گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

XS
SM
MD
LG