رسائی کے لنکس

حماس ہتھیار ڈال دے اور یرغمالوں کو رہا کردے تو جنگ ختم ہو سکتی ہے: اسرائیلی وزیرِ اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل امن کا خواہاں ہے۔ لیکن ہمیں دشمنوں کا سامنا ہے جو ہماری تباہی چاہتے ہیں اور ہمیں ان "وحشی قاتلوں" سے اپنا دفاع کرنا چاہیے۔

14:20 27.9.2024

یمن سے تل ابیب کی جانب آنے والا میزائل تباہ

اسرائیل نے یمن سے تل ابیب کی جانب آنے والے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

15:23 27.9.2024

اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، حزب اللہ نے بھی راکٹ داغ دیے

اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جب کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔

لبنان کے سرحدی علاقے شیبا کے میئر محمد سعب نے خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کو بتایا کہ جمعے کو ایک اسرائیلی حملے میں چار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے نو افراد ہلاک ہوئے۔

لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ لبنان میں پیر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 600 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے جمعے کو اسرائیل کے کریات اتا شہر کی طرف راکٹ داغے۔ البتہ اسرائیل کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے حزب اللہ کے متعدد راکٹوں کو تباہ کردیا۔

15:27 27.9.2024

اسرائیل آئندہ دنوں میں لبنان میں جنگ بندی کی تجاویز پر بات چیت جاری رکھے گا: نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے جمعے کو کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں اسرائیل لبنان کے لیے جنگ بندی کی تجاویز پر بات چیت جاری رکھے گا۔

بن یامین نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل جمعرات کو اسرائیل کے وزیرِ خارجہ نے لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے عالمی مطالبے کو مسترد کردیا تھا اور حملوں کے ساتھ آگے بڑھنے پر زور دیا تھا۔

واشنگٹن نے بھی خبردار کیا ہے کہ فریقین کے درمیان مزید کشیدگی دونوں طرف کے شہریوں کے لیے اپنے گھروں کو واپسی مشکل بنا دے گی۔

15:44 27.9.2024

نیتن یاہو آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

نیتن یاہو کا یہ خطاب ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب غزہ میں جنگ بندی اور لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے تنازع کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG