رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے پر اجلاس کا منظر۔ 2 اکتوبر 2024
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے پر اجلاس کا منظر۔ 2 اکتوبر 2024

ہمیں یا اسرائیل کو ٹارگٹ نہ کریں: امریکہ کا ایران کو انتباہ

سلامتی کونسل میں اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے پر اجلاس میں امریکی سفیر کے اسلامی گارڈر کور پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا جب کہ ایران نے سلامتی کونسل کو اپنے خط میں کہا ہے کہ اس نے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت صرف اسرائیلی فوجی تنصیبات کو ہدف بنایا ہے۔

08:45 2.10.2024

لبنان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے کام کر رہے ہیں، محکمۂ خارجہ

امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان سے اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کو یومیہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اب تک جو اطلاعات ہیں اس کے مطابق لبنان میں چھ ہزار امریکی موجود ہیں جنہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ خود کو رجسٹر کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں ایئرپورٹس کھلے ہیں اور کمرشل پروازیں اڑ رہی ہیں۔ ایسے میں امریکیوں کے لیے طیاروں میں اضافی نشستوں کے لیے ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

03:38 3.10.2024

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کروں گا، بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن، فائل فوٹو
امریکی صدر جو بائیڈن، فائل فوٹو

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو رپورٹرز کے اس سوال پر کہ آیا ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے جواب کی صورت میں وہ ایرانی تنصیبات پر کسی حملے کی حمایت کرتے ہیں، کہا ہے کہ ان کا جواب نفی میں ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بائیڈن کی جانب سے یہ تبصرہ ایسے موقع پر آیا جب جی سیون ممالک کے سربراہان نے بدھ کے روز ایک فون کال کے دوران ایران پر مزید پابندیوں کے بارے میں غور کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں اسرائیل اور اس کے عوام کے ساتھ امریکہ کی حمایت اور یک جہتی کو دہرایا۔

00:16 3.10.2024

حالیہ مہینوں میں ایران نے غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا، روس

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسیلی نیبن زیا، فائل فوٹو
اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسیلی نیبن زیا، فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسیلی نیبن زیا نے حالیہ مہینوں کے دوران ایران کے ’غیر معمولی تحمل ‘ کی تعریف کی اور کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملے کو ’ایسے پیش نہیں کیا جا سکتا جیسے یہ سب کچھ خلا میں ہوا ہو، جیسے کہ کچھ نہیں ہو رہا ہے اور لبنان، اور غزہ اور شام اور یمن میں کچھ نہیں ہوا ہے‘۔

نیبنن زیا نے کہا،’لیکن ایسا ہوا، اور اس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں وسعت اختیار کرتے ہوئے تنازع کا ایک نیا، انتہائی خطرناک سلسلہ شروع ہوا‘۔

اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر نکولس ڈی ریویئر نے کہا کہ فرانس چاہتا ہے کہ سلامتی کونسل ’اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کشیدہ صورت حال میں کمی کے لیے یک زبان ہو جائے۔‘

گوتریس نے کونسل کو بتایا کہ وہ اسرائیل پر ایران کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

00:09 3.10.2024

دفاعی میزائل حملوں میں صرف فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات کو ٹارگٹ کیا، ایران

تباہ شدہ ایرانی بیلسٹک میزائل کو ایک اسرائیلی نوجوان پھلانگ رہا ہے۔ اسرائیل، اکتوبر 2، 2024 رائیٹرز
تباہ شدہ ایرانی بیلسٹک میزائل کو ایک اسرائیلی نوجوان پھلانگ رہا ہے۔ اسرائیل، اکتوبر 2، 2024 رائیٹرز

منگل کو سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں، ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں اسرائیل پر حملے کا جواز پیش کیا، جس میں اسرائیل کی ’جارحانہ کارروائیوں بشمول ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیا۔

ایران نے کونسل کو لکھا کہ، ’ایران نے ۔۔۔ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت عام شہریوں اور مسلح گرہوں کے درمیان امتیاز کے اصول کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے، اپنے دفاعی میزائل حملوں میں صرف حکومت کی فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات کو ٹارگٹ کیا ہے‘۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے بدھ کے روز ایران کے اپنے دفاع کے دعویٰ کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کونسل کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ شہری آبادی پر ایک نپاتلا حملہ تھا۔ اسرائیل اس طرح کی جارحیت کو دیکھتا نہیں رہے گا۔ اسرائیل جواب دے گا۔ ہمارا ردعمل فیصلہ کن ہو گا، اور ہاں، یہ تکلیف دہ ہو گا۔ لیکن ایران کے برعکس ہم مکمل طور پر بین الاقوامی قانون کے مطابق کارروائی کریں گے‘۔

23:17 2.10.2024

ہمیں یا اسرائیل کو ٹارگٹ نہ کریں: امریکہ کا ایران کو انتباہ

اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے پر گفتگو کے لیے سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔ 2 اکتوبر 2024
اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے پر گفتگو کے لیے سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔ 2 اکتوبر 2024

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ہمارے اقدامات دفاعی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کر دوں کہ ایرانی حکومت کو اس کے اقدامات کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور ہم ایران یا اس کے پراکسیز کو امریکہ یا اسرائیل کے خلاف مزید کارروائیاں کرنے کے خلاف سختی سے خبردار کرتے ہیں۔

تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل کو ایران کے حملے کی مذمت کرنی چاہیے اور ایران کی طاقت ور اسلامی گارڈز کور پر اس کی کارروائیوں کے سلسلے میں ’سنگین نتائج ‘ کا اطلاق کرنا چاہیے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ، ’یہ ہماری ایک اجتماعی ذمہ داری ہے، سلامتی کونسل کے ارکان کے طور پر، آئی آر جی سی پر دہشت گردی کی حمایت کرنے اور اس کونسل کی بہت سی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے پر اضافی پابندیاں عائد کریں‘۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG