رسائی کے لنکس

براہِ راست اسرائیل کی کسی بھی کارروائی کا مزید شدت سے جواب دیں گے: سربراہ ایرانی فوج

ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملے میں اسرائیل کے صنعی، معاشی مرکز یا عوامی مقامات کو نشانہ نہیں بنایا گیا حالاں کہ ایسا کرنا بالکل ممکن تھا۔

08:32

امریکی نائب صدارتی امیدواروں کا مشرقِ وسطیٰ تنازع پر بات کرنے سے گریز

امریکہ کے نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان براہِ راست مباحثے کا پہلا سوال مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع سے متعلق تھا لیکن دونوں امیدواروں نے اس پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق دونوں امیدواروں سے پوچھا گیا ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے کیا وہ اسرائیل کے تہران پر حملے کی حمایت کریں گے؟ جس پر دونوں امیدواروں نے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ٹم والز نے سوال کا کوئی واضح جواب دینے کے بجائے کہا کہ ٹرمپ تنازع کو بڑھانے اور طاقت وروں کے ہمدرد ہیں جب کہ ری پبلکن نائب صدارتی امیدوار جے ڈی وینس نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے دور میں دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے کام کیا ہے۔

جب یہ پوچھا گیا کہ آیا وہ ایران پر اسرائیل کے حملے کی حمایت کریں گے جس پر جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ اسرائیل کے فیصلے کی مخالفت کریں گے۔

08:07

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی: آگے کیا ہو سکتا ہے؟

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی: آگے کیا ہو سکتا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:20 0:00

07:53

ایران کو اپنی بڑی غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، نیتن یاہو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران نے منگل کی شام اسرائیل پر تقریباً 180 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے آج رات ایک بڑی غلطی کی ہے اور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے مزید کہا "ایرانی حکومت ہمارے دفاع کے عزم کو سمجھنے میں ناکام رہی ہے اور وہ اپنے دشمنوں سے بدلہ لینے کے ہمارے عزم کو بھی نہیں سمجھتی۔"

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اقوامِ متحدہ کے لیے اسرائیلی سفیر نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ ایران اپنے اقدامات کا خمیازہ جلد بھگتے گا اور وہ جواب اس کے لیے بہت تکلیف دہ ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل حملے، اسرائیل کی جارحیت کے خلاف پرعزم ردعمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ "ایران اور خطے کے لیے امن اور سلامتی" کے مقصد کے ساتھ ایران کے "جائز حقوق" کی بنیاد پر، اسرائیل کو "ایرانی مفادات اور شہریوں کے دفاع میں" فیصلہ کن جواب دیا گیا۔

نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے پزشکیان نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو یہ جان لینا چاہیے کہ "ایران جنگ کا خواہاں نہیں ہے لیکن کسی بھی خطرے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔"

مزید پڑھیے

07:49

تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک، اسرائیلی پولیس

اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ منگل کو تل ابیب کے علاقے میں فائرنگ اور چاقو سے وار کے مشتبہ دہشت گرد حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو "دہشت گردوں" نے تل ابیب ریلوے اسٹیشن پر قتل و غارت کا سلسلہ شروع کیا اور وہ اس وقت تک پیدل چلتے رہے جب تک شہریوں اور انسپکٹرز نے اپنے ذاتی پستولوں کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ہلاک نہیں کردیا۔

صحافی یکم اکتوبر 2024 کو تل ابیب کے جنوب میں جافا میں یروشلم بلیوارڈ کے ساتھ النزہ مسجد کے باہر فائرنگ کے حملے کے مقام پر اسرائیلی پولیس اور سرحدی محافظوں کے ساتھ جمع ہیں۔

یہ حملہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے سے چند منٹ قبل ہوا تھا۔

ٹی وی فوٹیج میں دو مسلح افراد کو ٹرین اسٹیشن پر اترتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جنوبی تل ابیب کے جافا محلے کی آبادی ملی جلی ہے جہاں مسلمان اور یہودی دونوں آباد ہیں۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG