رسائی کے لنکس

طرابلس: ہوائی اڈے پر فضائی حملہ، دھماکے


بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت، ملک بھر میں اپنا حقِ حاکمیت قائم کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے، جب کہ ملک کا زیادہ تر رقبہ ملیشیاؤں کے زیر قبضہ ہے

منگل کے روز، لیبیا کے دارالحکومت میں واقع زیر استعمال واحد ہوائی اڈہ نئے فضائی حملوں کی زد میں آیا، جس سے ایک ہی روز قبل اِسی تنصیب پر حملہ ہوا تھا، جِس کی ذمہ داری لیبیا کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت کے ایک حامی مسلح گروپ نے قبول کی تھی۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ متیق ہوائی اڈے پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، اور اُسے نقصان پہنچا ہے۔ جولائی میں شدید لڑائی کے بعد، طرابلس کے سویلین ایئرپورٹ کو بند کیے جانے کے بعد، مسافر طیارے اسی متبادل ہوائی اڈے سے پرواز کرتے رہے ہیں۔

ہلاکتوں کے بارے میں اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

اس ہوائی اڈے پر مذہبی ملیشیاؤں کا قبضہ تھا، جو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے مخالف ہیں۔

اگست میں، جب طرابلس پر ملیشیاؤں نے قبضہ جما لیا تھا، سرکاری کام کاج مشرقی لیبیا میں واقع دور افتادہ علاقے سے سرانجام دیا جارہا ہے۔

حکومت ملک بھر میں اپنا حقِ حاکمیت قائم کرنے کی کوششیں کرتی رہی ہے، جب کہ ملک کا زیادہ تر رقبہ ملیشیاؤں کے قبضے میں ہے۔

XS
SM
MD
LG