رسائی کے لنکس

حزب اللہ کا اسرائیل پر درجنوں میزائل داغنے کا دعویٰ


اسرائیلی ایمرجنسی سروس کا ایک کارکن ایک عمارت کی ٹوٹی ہوئی چھت کا معانہ کر رہی ہے جو لبنان سے آنے والے ایک راکٹ کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے۔ حائفہ، اکتوبر 8، 2024
اسرائیلی ایمرجنسی سروس کا ایک کارکن ایک عمارت کی ٹوٹی ہوئی چھت کا معانہ کر رہی ہے جو لبنان سے آنے والے ایک راکٹ کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے۔ حائفہ، اکتوبر 8، 2024

  • حزب اللہ نے اسرائیل میں کئی راکٹ داغے ہیں۔
  • اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں مزید فوجی دستے بھیجے ہیں
  • حزب اللہ کا دعوی ہے کہ اس کی عسکری صلاحیت اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے باوجود برقرار ہے۔

لبنان میں عسکری گروپ حزب اللہ نے منگل کو اسرائیل کے اندر متعدد داغے ہیں۔ گروپ کے قائم مقام سربراہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر اس دباو کو برقرار رکھیں گے جس نے، ان کے بقول، ہزاروں اسرائیلیوں کو لبنانی سرحد کے نزدیک واقع اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا ہے۔

یہ میزائل ایسے وقت میں فائر کئے گئے ہیں جب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے کمانڈر حسن نصراللہ کی ایک فضائی حملے میں ہلاکت کے بعد جنوبی لبنان میں مزید فوجی دستے بھجوائے ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سے درجنوں میزائل ھیفہ کے اسرائیلی علاقے میں مارے گئے۔ اسرائیلی حکومت نے شہریوں کو خبردار کر رکھا ہے کہ اس شمالی ساحلی شہر میں اپنے سرگرمیاں محدود رکھیں۔ اسی طرح اسکولوں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے سرحد بھر کے نزدیک 170سے زیادہ میزائل پھینکے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے جو حزب اللہ کے قائم مقام راہنما ہیں، کہا ہے کہ ان کے گروپ کی عسکری استعداد کار اسرائیل کے لبنان پر ہفتہ بھر پر محیط حملوں کے بعد بھی بحال ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی فورسز گزشتہ ہفتے لبنان کے اندر داخل ہونے کے بعد آگے نہیں بڑھ پا رہی ہیں۔

نعیم قاسم کا یہ وڈیو پیغام ایک نامعلوم جگہ پر ریکارڈ کیا گیا۔ اس بیان میں انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اپنے کمانڈر حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد نئے کمانڈر کا اعلان کر دیتی لیکن جنگ کی وجہ سے حالات مختلف ہیں۔

اسرائیلی فوج نے منگل کے روز بتایا تھا کہ اس کا خیال ہے کہ حزب اللہ کا نیا کمانڈر ہاشم صفی الدین بھی ، جو حسن نصراللہ کے کزن ہیں، اس کے ایک حملے میں ہلاک ہو گئے ہین۔ یہ حملہ اس جگہ کیا گیا تھا جہاں ان کی موجودگی کی اطلاع تھی اور حملے کے بعد سے صفی الدین نہیں دیکھے گئے ہیں۔

اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے اور سینکڑوں جنگجوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

دونوں متحارب فریقوں کی جانب سے کیے گئے دعووں کی تصدیق آزاد ذرائع سے نہیں ہو سکی ہے

اس خبر کے لیے مواد ایسوسی ایٹڈ پریس سے لیا گیا

فورم

XS
SM
MD
LG