سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کا 550 واں جنم دن اگلے مہینے منایا جائے گا۔ پاکستان نے اس موقع کی مناسبت سے صوبۂ پنجاب کے شہر نارووال میں واقع گردوارہ کرتارپور تک بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کو رسائی دینے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے اتفاق کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ایک راہداری بھی تعمیر کی گئی ہے۔ اسی راہداری منصوبے میں سکھ یاتریوں کے لیے لنگر خانے کی تعمیر بھی شامل تھی جو اب مکمل ہو چکی ہے۔
کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے لیے نئے لنگر خانے کا افتتاح

5
لنگر خانے میں یاتریوں کے لیے داخلی اور خارجی راستے الگ الگ بنائے گئے ہیں۔

6
لنگر خانے میں کھانا پکانے اور کھانے کی جگہ بھی علیحدہ بنائی گئی ہے۔