اندرون لاہور کے تاریخی موری دروازے میں داخل ہوں تو بیشتر دکانوں پر لاکھ مرچنٹ لکھا دکھائی دیتا ہے۔ جو شاید راہ گیروں کے لیے قابل غور نہ ہو۔ البتہ ہر لاکھ مرچنٹ کی دکان کے باہر بیٹھے ہنر مند ضرور قابل توجہ ہوتے ہیں۔
فرنیچر کی پالش اور لاکھ دانے کی اہمیت

1
یہ کوئلے کی ایک چھوٹی سی بھٹی کے اوپر بندھے تھیلے سے کچھ مواد نکالنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

2
کاٹن کے سفید تھیلے میں لاکھ دانہ اور بروزے کی آمیزش بھری ہوتی ہے۔

3
لاکھ بیر، کیکر اور پیپل کے درخت کی پیداوار ہے۔ جب کہ بروزہ ایک طرح کا گوند ہے جو چیڑ کی لکڑی یا پھل میں سے نکلتا ہے اور اس کو گندہ بروزہ کہتے ہیں۔

4
لاکھ دانہ اوربروزہ سے بھرے تھیلے کو بند کر کے کوئلے سے تیار کردہ بھٹی پر لگے کنڈے پر لٹکایا جاتا ہے۔