اندرون لاہور کے بھاٹی دروازے میں واقع ایک گھر میں 50 سے زائد اقسام کی نایاب سُرمے دانیاں موجود ہیں۔ نوجوان محسن فراز کو بچپن سے ہی تاریخی اور قدیم اشیا اپنی طرف متوجہ کرتی تھیں اور وہ اُنہیں جمع کرنے لگے۔ اب تک وہ کئی نادر چیزیں جمع کر چکے ہیں۔ تو چلیں ان کے نوادرات کی کلیکشن پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
نوادرات اور سرمے دانیاں جمع کرنے کا شوق

1
بھاٹی دروازے میں واقع ایک گھر کے اس کمرے میں کم و بیش ایک ہزار نوادرات رکھے ہوئے ہیں۔

2
یہ نوادرات نوجوان محسن فراز کے ہیں جنہیں بچپن سے ہی تاریخی اور قدیم اشیا اپنی جانب متوجہ کرتی تھیں اور وہ اُنہیں جمع کرنے لگے۔

3
یوں تو تمام نوادرات ہی اہم ہیں لیکن سب سے منفرد وہ سُرمے دانیاں ہیں جو اُن کے پاس 100 سے زائد ہیں جن میں سے 50 سرمے دانیاں نایاب ہیں۔

4
یہ سرمے دانیاں مختلف اشکال، خدوخال، سائز اور ڈیزائن کی حامل ہیں۔