لاہور کے شاہی قلعے کے اکبری دروازے کے ساتھ اندرون لاہور کے 12 تاریخی دروازوں میں سے ایک مستی دروازے میں واقع مریم زمانی یا بیگم شاہی مسجد مغل دور کی یاد دلاتی ہے۔ بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ اب یہ مسجد بھی تاریخ کے اوراق میں گم ہو رہی ہے۔ مسجد کے قریب تجاوزات اور بے ہنگم ٹریفک نے مغل بادشاہ اکبر کی اہلیہ مریم زمانی سے منسوب اس مسجد کا حسن گہنا دیا ہے۔ تاہم اب لاہور کی والڈ سٹی اتھارٹی نے اس مسجد کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام شروع کیا ہے۔
لاہور کا مستی دروازہ اور بیگم شاہی مسجد

1
مسجد کی تعمیر مغل بادشاہ جہانگیر کے دور میں 1611 میں شروع جب کہ 1614 میں مکمل ہوئی۔

2

3
مستی دروازے میں واقع یہ تاریخی مسجد اب تجاوزات میں گھر چکی ہے۔ تاہم اب اس کی تعمیر و مرمت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

4
پہلے مرحلے میں مٹے ہوئے نقوش کو اُن کی اصل حالت میں واپس لانا ہے۔ شاہی قلعہ کے اطراف خصوصاً عقب کی خوبصورتی کی بحالی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کے مستقبل کے منصوبوں میں شامل ہے۔