پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اورنج لائن ٹرین 27 کلومیٹر کا فاصلہ 45 منٹ میں طے کرے گی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور میں علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں کے درمیان چلے گی۔ ٹرین ہر پانچ منٹ کے بعد اسٹیشن پر آئے گی۔
لاہور کی اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح

5
اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے۔

6
شہری 26 اکتوبر سے اورنج ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔

7
ٹرین صبح ساڑھے سات سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک چلائی جائے گی۔

8
بجلی سے چلنے والی اورنج لائن ٹرین کو آٹھ گرڈ اسٹیشنز سے بجلی فراہم کی جائے گی۔