رسائی کے لنکس

شب بیدار امریکی معیشت کو 411 ارب ڈالر کا نقصان پہنچاتے ہیں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیند کا نہ آنا صرف انفرادی سطح پر صحت پر ہی اثرانداز نہیں ہوتا بلکہ پیداواری صلاحیت میں کمی اور کارکنوں کی ہلاکتوں کے خطرے میں اضافہ قومی معیشت پر بھی نمایاں اثرات مرتب کرتا ہے۔

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیند کے فقدان کے سبب امریکی معیشت کو 411 ارب ڈالر تک کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

ایک تھنک ٹینک رینڈ کارپوریشن کے ایک مطالعاتی جائزے کے مطابق جسے ’نیند کیوں ضروری ہے‘ کا نام دیا گیا ہے، نیند کے فقدان سے ہلاکت کے خطرے میں 13 فی صد اضافہ کر دیتا ہے اور ہر سال کام کرنے کے 12 لاکھ دنوں کی کمی کا سبب بنتا ہے۔

ہر رات چھ سے سات گھنٹوں کی نیند یقینی بنانے سے معیشت میں 226 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

رینڈ یورپ میں تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور رپورٹ کے مصنف مارکو ہیفنر کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق یہ بتاتی ہے کہ نیند کے فقدان کے اثرات بہت زیادہ ہیں۔ نیند کا نہ آنا صرف انفرادی سطح پر صحت پر ہی اثرانداز نہیں ہوتا بلکہ پیداواری صلاحیت میں کمی اور کارکنوں کی ہلاکتوں کے خطرے میں اضافہ قومی معیشت پر بھی نمایاں اثرات مرتب کرتا ہے۔

مطالعے میں یہ جائزہ بھی لیا گیا کہ کس طرح سونا یا نیند کا نہ آنا امریکہ، کینیڈا، جرمنی اور جاپان کی معیشتوں پر اثر ڈالتا ہے۔

جاپان کے بعد امریکہ وہ ملک ہے جسے اس مسئلے کی وجہ سے سب سے زیادہ مالی نقصانات برداشت کرنے پڑتے ہیں ، جو تخمینے کے مطابق 138 ارب ڈالر اور چھ لاکھ دنوں کے برابر کا م ہے۔

اس صورت حال سے سب سے کم متاثر ہونے والا ملک کینیڈا ہے جہاں نیند کے فقدان کے سبب نقصانات کا اندازہ تقریباً ساڑھے 21 ارب ڈالر اور80 ہزار دنوں کے کام کے برابر ہے۔

رپورٹ میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ اپنے سونے کا وقت طے کیا جائے ، اور بستر پر جانے سے پہلے الیکٹرانک چیزوں کے استعمال اور جسمانی ورزش سے گریز کیا جائے

XS
SM
MD
LG