رسائی کے لنکس

شام میں داعش سے دریائے فرات کا کنٹرول خالی کرا لیا گیا: کُرد افواج


دیر الزور
دیر الزور

پیپلز پراٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) نے روسی افواج کے ساتھ ساتھ امریکی قیادت والے اتحاد کا شکریہ ادا کیا جن کی انتظامی اور فضائی حمایت کے نتیجے میں دیر الزور کے مشرقی مضافات کا کنٹرول خالی کرایا گیا

شام میں اتوار کے روز کرد افواج نے اعلان کیا کہ اُنھوں نے داعش کے شدت پسندوں سے دریائے فرات کے کلیدی مشرقی علاقے کا کنٹروں واگزار کرا لیا ہے۔

'پیپلز پراٹیکشن یونٹس (وائی پی جی)' نے روسی افواج کے ساتھ ساتھ امریکی قیادت والے اتحاد کا شکریہ ادا کیا جن کی انتظامی اور فضائی حمایت کے نتیجے میں دیر الزور کے مشرقی مضافات کا کنٹرول خالی کرایا گیا۔

اتوار کے دِن ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، 'وائی پی جی' کے ترجمان، نورالدین محمود نے کہا ہے کہ اُنھیں دونوں بین الاقوامی طاقتوں کے درمیان مزید رابطوں کی توقع ہے۔

ایک ہی روز قبل، امریکی وزیر دفاع جِم میٹس نے بتایا کہ امریکہ شامی کرد لڑاکوں کو مسلح کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہوگا، جو شام میں فوجی قیادت کی جگہ سفارتی قیادت میں کام کرنے کا انداز اپنانے کا ایک قدم ہے۔

گذشتہ ہفتے، ترکی، جو 'وائی پی جی' کو ایک دہشت گرد تنظیم خیال کرتا ہے، دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ امریکہ شام میں کرد لڑاکوں کو ہتھیار فراہم کرنا بند کرے گا۔

'وائی پی جی' کی اصل طاقت امریکی حمایت یافتہ 'سیرئن ڈیموکریٹک فورسز' ہیں، جنھوں نے شام کے شہر رقہ سے، جسے داعش کا خودساختہ دارالخلافہ کہا جاتا ہے، داعش کی افواج کا صفایا کیا۔

XS
SM
MD
LG