امریکہ میں حکومت ’شٹ ڈاؤن‘ ہونے کا مطلب کیا ہے؟
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی حکومت کو شٹ ڈاؤن کے خطرے کا سامنا ہے۔ حکومت کی بندش یا شٹ ڈاؤن کا مطلب یہ ہے کہ اگر حکومت نئے مالی سال کے آغاز سے قبل کانگریس سے اخراجات کی منظوری حاصل نہ کر سکی تو لازمی سروسز کے سوا دیگر حکومتی ادارے کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ امریکہ میں مالی سال ستمبر میں ختم ہوتا ہے اور نیا مالی سال اکتوبر سے شروع ہوتا ہے۔ نئے مالی سال کے آغاز سے قبل کانگریس کو حکومت کے 438 اداروں کے لیے اخراجات مختص کرنا ہوتے ہیں۔ مزید تفصیل جانیے وائس آف امریکہ کے سلسلے 'خبروں سے آگے' میں۔
مزید ویڈیوز
-
جنوری 17, 2025
عمران خان کو سزا: 'فیصلے پر کوئی حیرانی نہیں'
-
جنوری 17, 2025
حماس کے حملے کے بعد ویران ہونے والی اسرائیلی بستی کا احوال
-
جنوری 15, 2025
اسرائیل حماس ڈیل: اب تک ہم کیا جانتے ہیں؟
-
جنوری 15, 2025
کیا اسرائیل اور حماس جنگ بندی ڈیل پر اتفاق کریں گے؟