رسائی کے لنکس

کینیا میں الشباب کا حملہ، پانچ پولیس اہل کار ہلاک


الشباب کے جنگجوؤں کا ایک گروپ موغادیشو میں۔ فائل فوٹو
الشباب کے جنگجوؤں کا ایک گروپ موغادیشو میں۔ فائل فوٹو

بدھ کے روز اسلام پسند عسکری گروپ الشباب کے جنگجوؤں نے پولیس کی ایک گاڑی کو اپنا ہدف بنایا جس کے نتیجے میں پولیس کے 5 اہل کار ہلاک ہو گئے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو اعلیٰ عہدے دار بھی شامل ہیں۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ملک کے شمالی حصے منڈیرا میں ہوا، جہاں کینیا کی سرحد صومالیہ سے ملتی ہے۔

الشباب کا مرکز صومالیہ میں ہے جہاں سے یہ گروپ سن 2011 سے کینیا کے اندرونی علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

کینیا کو ہدف بنانے کی وجہ یہ ہے کہ اس نے صومالی دارالحکومت موغادیشو کو عسکریت پسندوں سے بچانے کے لیے وہاں اپنی فورسز تعینات کر رکھی ہیں۔

کینیا کی فورسز وہاں افریقی یونین امن مشن کا حصہ ہیں۔

الشباب صومالیہ کے کئی حصوں میں سرگرم ہے۔ یہ گروپ مغرب کی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹ کر وہاں اپنی طرز کا سخت نوعیت کا اسلامی نظام نافذ کرنا چاہتا ہے۔

XS
SM
MD
LG