رسائی کے لنکس

معروف کے پاپ بینڈ 'ایسٹرو' کے رکن مون بن چل بسے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف جنوبی کورین بینڈ 'ایسٹرو' کے رکن کے پاپ اسٹار مون بن 25 برس کی عمر میں چل بسے ہیں۔ 'ایسٹرو' کی میوزک لیبل کمپنی 'فینتیجیو' نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

'فینتیجیو' نے جمعرات کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کے پاپ اسٹار مون بن کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ تاہم بیان میں ہلاکت کی وجہ نہیں بتائی۔

برطانوی اخبار 'دی گارڈین' کے مطابق مقامی میڈیا نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہےکہ مون بن بدھ کی شب دارالحکومت سول میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

پچیس سالہ گلوکار مون بن 26 جنوری 1998 کو جنوبی کوریا میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ گلوکاری، اداکاری، ڈانسنگ اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ تھے۔

مون بن نے 2016 میں کے پاپ بینڈ 'ایسٹرو' میں شمولیت اختیار کی جس کے ارکان کی تعداد چھ تھی اور انہوں نے اپنے البم 'اسپرنگ اپ 'سے ڈیبیو کیا تھا۔

مون بن بوائز اوور فلاورز، فارایور ینگ، مومنٹ آف ایٹین نامی کورین ٹیلی ویژن سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مون بن کی ہلاکت کی خبر سامنے آتے ہی ان کے مداح گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کر رہے جب کہ ٹوئٹر پر مون بن کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

میوزک کمپنی مائنڈ سیٹ بائے ڈائیو اسٹوڈیو نے مون بن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے کے لیے اپنی تمام تر سرگرمیاں معطل کر دیں۔

اداکار رچرڈ ہوان نے مون بن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

XS
SM
MD
LG