امریکہ کے صدارتی انتخابات 2020 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن اور نائب صدارت کی امیدوار کاملا ہیرس کی کامیابی پر ان کے حامیوں نے ہفتے کو خوب جشن منایا۔ مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکلے، ریلیاں نکالیں، نعرے بازی کی اور جو بائیڈن کا فاتحانہ خطاب سنا۔ کچھ لوگ بائیڈن کا خطاب سن کر فرطِ جذبات سے رو پڑے۔
امریکہ کی سڑکوں پر بائیڈن اور کاملا کی کامیابی کا جشن

1
امریکہ کے بیشتر ذرائع ابلاغ کی جانب سے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے تحت بائیڈن کی فتح کے اعلان کے بعد نو منتخب صدر نے ہفتے کی شب ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں واقع اپنی انتخابی مہم کے ہیڈکوارٹر کے باہر قوم سے خطاب کیا۔

2
اپنے خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ وہ تمام امریکیوں کے صدر ہیں اور وہ امریکہ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابلِ احترام بنائیں گے۔

3
نیو یارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر جو بائیڈن کے حامی ان کا خطاب سن رہے ہیں۔ جو بائیڈن نے ہفتے کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو تقسیم نہیں بلکہ متحد کریں گے۔

4
جو بائیڈن کے خطاب کے دوران جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے جب کچھ لوگ اشک بار ہو گئے۔