رسائی کے لنکس

اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد سے لبنان میں 90 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں: اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ لگ بھگ ایک سال قبل شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملے اور اسرائیل کی جوابی کارروائی کے بعد سے لبنان میں دو لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

15:48 25.9.2024

لبنان کی صورتِ حال ناقابلِ قبول ہے: پوپ فرانسس

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے لبنان میں کشیدگی میں اضافے کو نا قابلِ قبول قرار دیا ہے۔

ویٹی کن میں خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "لبنان سے آنے والی اطلاعات پر افسردہ ہوں جہاں حالیہ دنوں میں بمباری سے اموات اور تباہی ہوئی ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھاکہ انہیں امید ہے کہ بین الااقوامی برادری اس بدترین کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کرے گی۔

15:26 25.9.2024

حزب اللہ کی تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملے کی کوشش

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے میسیجنگ ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ پر ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب کے قریب اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر پر بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیل کے معاشی حب تل ابیب کی فضا میں اسرائیل کی فوج کے دفاعی نظام نے بدھ کی علی الصباح داغے گئے میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔

تل ابیب میں صبح تقریباً چھ بج کر 29 منٹ پر سائرن بجنا شروع ہوئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل کی نشان دہی اس وقت ہوئی جب یہ لبنان سے اسرائیل کی حدود میں داخل ہوا تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق تل ابیب پر صرف ایک میزائل ہی داغا گیا تھا جسے تباہ کر دیا گیا ہے۔

15:23 25.9.2024

حزب اللہ کی اپنے اہم کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے بیروت پر حملے میں اپنے اہم کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ لبنان کا کہنا ہے کہ صرف امریکہ ہی جنگ بندی ممکن بنا سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حزب اللہ نے بدھ کی صبح تصدیق کی ہے کہ منگل کو بیروت پر اسرائیلی حملے میں اس کے سینیئر کمانڈر ابراہیم قبیسی کی ہلاکت ہوئی ہے۔

ابراہیم قبیسی حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ گروپ کے کمانڈر تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ابراہیم قبیسی اسرائیل پر میزائل حملوں میں ملوث تھے جب کہ انہوں نے سال 2000 میں اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس حملے میں تین اسرائیل فوجیوں کو اغوا کے بعد ہلاک کر دیا گیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں ایک چھ منزلہ عمارت پر فضائی بمباری کی تھی۔ بمباری میں اس عمارت کی تین منزلیں مکمل تباہ ہو گئی تھیں۔

15:01 25.9.2024

اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

لبنان کی کشیدہ صورتِ حال کے پیشِ نظر فرانس کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ لبنان جنگ کے دہانے پر ہے۔ ان کے بقول لبنان کے عوام، اسرائیل کے لوگ اور پوری دنیا لبنان کو ایک اور غزہ بننے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG