رسائی کے لنکس

اسرائیل: حماس کے اراکین گرفتار


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے تین فلسطینی پارلیمان کے رکن ہیں۔

اسرائیل کی فوج نے مغربی کنارے سے فلسطینی گروپ حماس کے کم از کم 20 اراکین کو حراست میں لیا ہے جن میں سے بعض فلسطینی پارلیمان کے رکن بھی ہیں۔

حماس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے تین فلسطینی پارلیمان کے رکن ہیں۔

لیکن اسرائیل کی طرف سے ان گرفتاریوں کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں اور نا اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ان میں فلسطین کے اراکین پارلیمان بھی شامل ہیں۔

یہ گرفتاریاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کی گئیں۔

اسرائیل حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے اور 2006ء کے انتخابات میں اس نے فلسطین کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
XS
SM
MD
LG