رسائی کے لنکس

اسرائیل غزہ سرحد، دو چوکیاں دوبارہ کھول دی گئیں


فائل
فائل

فلسطین کی طرف سے اسرائیل پر داغے گئے ایک راکیٹ حملے کے بعد، اتوار کو اِن سرحدی چوکیوں کو بند کیا گیا تھا

اسرائیل نے غزہ کے ساتھ ملنے والی سرحد کے ساتھ، کیرم شلوم اور ایرز کی چوکیاں پھر سے کھول دی ہیں، جنھیں دو روز کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

فلسطین کی طرف سے اسرائیل پر داغے گئے ایک راکیٹ حملے کے بعد، اتوار کو اِن سرحدی چوکیوں کو بند کیا گیا تھا۔

تاہم، اِن راکٹ حملوں کے نتیجے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ جولائی اور اگست میں غزہ کے شدت پسندوں کے خلاف 50 روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد، راکیٹ داغے جانے کا یہ دوسرا واقع ہے۔

اگست کی 26 تاریخ کو اسرائیل اور غزہ کی حکمراں حماس کے درمیان جنگ بندی کے ایک سمجھوتے کے نفاذ پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس تنازعے میں 2000سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جس میں کثیر تعداد فلسطینیوں کی تھی۔

XS
SM
MD
LG