شام میں جمعے کے روز کار بم حملہ ہوا، جس میں ملک کے اندر بے دخل ہونے والی آبادی سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے، جس حملے کا الزام داعش پر لگایا گیا ہے۔
انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ادارے، ’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 بتائی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ اِن میں سے 12 بچے تھے۔
شام کے سرکاری تحویل میں کام کرنے والے نشریہ ادارے نے کہا ہے 30 افراد زخمی ہوئے، یہ وہ مقام ہے جہاں مشرقی شام میں دیر الزور شہر کے قریب بے دخل ہونے والے خاندانوں کو بسایا گیا تھا۔
دونوں ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش، جس کا صوبہٴ دیر الزور کے تیل سے مالا مال علاقے کے اندازاً ایک تہائی پر قبضہ ہے، اُسی نے یہ حملہ کیا۔
اقوام متحدہ کے اعداد کے مطابق، 63 لاکھ شامی ملک کے اندر بے دخل ہو چکے ہیں ایسے میں جب ملکی خانہ جنگی کو سات برس ہو چکے ہیں۔