رسائی کے لنکس

عراق میں امریکی فوجی مشیروں کی تعداد میں اضافہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی قیادت کے اتحاد کے مطابق عراق میں تقریباً پانچ ہزار امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں۔

عراق میں داعش کے خلاف برسرپیکار عراقی فورسز کو معاونت فراہم کرنے والے فوجی اتحاد میں امریکہ کے فوجی مشیروں کی تعداد کو دوگنا کرتے ہوئے 450 کر دیا گیا ہے۔

موصل کو واگزار کروانے کی مہم کے ایک اعلیٰ امریکی ترجمان نے بدھ کو کہا کہ ان اضافی فورسز سے اس لڑائی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل جان ڈوریئن نے بغداد سے ایک وڈیو کانفرنس میں کہا کہ "جب آئی ایس ایف (عراقی سکیورٹی فورسز) مربوط آپریشن کے لیے پیش قدمی کر رہی ہیں تو ہم نے ان کو مشاورت اور مدد فراہم کرنے والی فورسز کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔"

امریکی قیادت کے اتحاد کے مطابق عراق میں تقریباً پانچ ہزار امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں اور امریکی کی خصوصی فورسز نے داعش کے خلاف ہونے والی زمینی کارروائیوں میں بھی حصہ لیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں موصل کے خلاف ہونے والی کارروائی کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ 25 ہزار عراقی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔

پینٹاگون کے اندازے کے مطابق اب بھی موصل میں تین ہزار سے پانچ ہزار داعش کے جنگجو موجود ہے۔

XS
SM
MD
LG