رسائی کے لنکس

عراق :بم دھماکوں میں 36افراد ہلاک


عراق کے دارالحکومت بغداد میں اتوار کو تین کاربم دھماکوں اور فلوجہ شہر میں خود کش حملے میں کل 36افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں اتوار کو تین کار بم دھماکوں اور فلوجہ شہر میں خود کش حملے میں کل 36افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ایک کا ردھماکہ بغداد کے شمال میں ایڈن سکوئر کے علاقے میں ہو اجبکہ دوسرا مغربی علاقے منصور میں ہوا جن کے نتیجے میں کم از کم 29افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بغداد کے دھماکوں میں زخمی ہونے والے 90افراد میں سے زیادہ تر زخمی ایڈن سکوئر کے قریب دھماکے میں ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کا نشانہ ایک سیکیورٹی کا دفتر ہو سکتا ہے۔

منصور ضلع میں دھماکہ ایک فون کمپنی کے دفتر کے باہر کیا گیا جس میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس اور ہسپتال کے افسران کا کہنا ہے کہ فلوجہ کے کاروباری مرکز میں ہونے والا دھماکہ عراق کی گشتی فوج کے قافلے پر کیا گیا تھا جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو ئے۔

عراقی پولیس کے مطابق بغداد کے شمال مغرب میں ایک سڑک کے کنارے پھٹنے والے بم میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابھی تک کسی نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

XS
SM
MD
LG