رسائی کے لنکس

بغداد میں کار بم دھماکے، 10 افراد ہلاک


عراق کو دہشت گردانہ واقعات کے باعث بدامنی کا سامنا ہے اور ملک کے شیعہ اور سنی گروپوں کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی میں حالیہ مہینوں میں شدت آئی ہے۔

عراق میں بدھ کو متعدد بم دھماکوں میں کم ازکم دس افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق بغداد کے مرکزی حصے ضلع کرادہ میں ہونے والے بم دھماکے سے تین افراد ہلاک ہوئے۔ ان دھماکوں میں زیادہ تر کار بم دھماکے تھے۔

فوری طور پر اِن حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

عراق میں گزشتہ سال سے ایک بار پھر پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 2008ء کے بعد سے 2013ء سب سے زیادہ ہلاکت خیز سال رہا۔

اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں گزشتہ سال 7800 شہری ان پرتشدد کارروائیوں میں ہلاک ہوئے جب کہ رواں سال 1600 لوگ مارے جا چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG