رسائی کے لنکس

عراق: جیل پر حملے میں 12 افراد ہلاک


عراقی جیل پر حملہ
عراقی جیل پر حملہ

صلاح الدین صوبے کے عہدے داروں نے کہاہے کہ جمعرات کی رات تکریت کے ایک جیل خانے پر کئی مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ جس کے بعد انہوں نے محافظوں پر قابو پا کر ان سے ہتھیار چھین لیے۔

عراق کے ایک اہم جیل خانے پر حملے میں کم ازکم دس محافظ اور دو قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔
جب کہ صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے درجنوں قیدی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

صلاح الدین صوبے کے عہدے داروں نے کہاہے کہ جمعرات کی رات تکریت کے ایک جیل خانے پر کئی مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ جس کے بعد انہوں نے محافظوں پر قابو پا کر ان سے ہتھیار چھین لیے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ جیل کے محافظوں اور مسلح افراد کے درمیان کئی گھنٹے تک جھڑپیں ہوتی رہیں جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابوپالیا۔
XS
SM
MD
LG