رسائی کے لنکس

ایران: 22 افراد کو پھانسی


ایران: 22 افراد کو پھانسی
ایران: 22 افراد کو پھانسی

ایران میں منشیات کے کاروبارکے جرم میں 22 افراد کو موت کی سزا دے دی گئی ہے۔

ایران کے ایک سرکاری اخبار نے موت کی سزا پر عمل درآمد کی خبر اپنی پیر کے شمارے میں شائع کی، جس کے مطابق اس سزاپر عمل درآمد اتوار کے روز ہوا۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ان افراد کو تہران کی اوین جیل اور دارالحکومت سے 45 کلومیٹر مغرب میں واقع ایک اور جیل کرج پھانسی دی گئی۔

ایران میں قتل اور منشیات کے کاروبار سے متعلق جرائم میں موت کی سزادی جاتی ہے۔ افغانستان سےافیون کا ایک بڑا حصہ ایران کے راستے بیرونی دنیا کو اسمگل کیا جاتا ہے۔

موت کی سزاؤں کے باعث ایران پر انسانی حقوق کی تنظیموں کے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناہے کہ آبادی کے تناسب سے ایران دنیا بھر میں سب سے زیادہ موت کی سزائیں دینے والا ملک ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ ناوی فیلے نے مارچ میں کہاتھا کہ اس سال ایران میں موت کی سزاؤں پر عمل درآمد میں ڈرامائی طورپر اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال یہ شرح گذشتہ برس کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔

XS
SM
MD
LG