رسائی کے لنکس

انسٹاگرام ریلز میں ایک اور فیچر شامل


  • انسٹا گرام نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین ریلز میں ایک سے زیادہ آڈیو ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔
  • اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو ریل ایڈیٹر میں 'ایڈ ٹو مکس' آپشن پر کلک کرنا ہو گا۔
  • کمبائنڈ ٹریک بنانے والے کو اسی کری ایٹر سے منسوب کردیا جائے گا: انسٹاگرام

ویب ڈیسک — تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر پیش کردیا ہے۔ انسٹا صارفین اب اپنی 'ریلز' (مختصر ویڈیوز) میں متعدد آڈیو ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔

کمپنی نے منگل کو اس نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صارفین ایک سنگل ریل میں اب 20 تک ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔

اپنی ویڈیو میں نئے ٹریک کو شامل کرنے کے لیے ریل ایڈیٹر میں صارفین کو 'ایڈ ٹو مکس' کے آپشن پر کلک کرنا پڑے گا۔

ایک مرتبہ ٹریکس ایڈ کرنے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ صرف وہی حصہ کاٹ کر شامل کرے جو وہ چاہتا ہے۔

انسٹاگرام کے مطابق کمبائنڈ ٹریک کو اسی کری ایٹر سے منسوب کر دیا جائے گا تاکہ ان کے فینز اس یونیک مکس کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔

'انسٹا گرام' نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کی لانچنگ کری ایٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اس انداز میں کر سکیں جو ان کے اور ان کی آڈینس کے لیے موزوں ہو۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین کو ایک سے زیادہ ٹریکس کو ملانے اور پھر اپنی کلپس پر لگانے کے لیے دوسرے ایڈیٹر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ٹیکنالوجی کی خبریں فراہم کرنے والی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں انسٹاگرام نے کہا تھا کہ اس کی توجہ مختصر ویڈیوز پر ہی رہے گی۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا تھا کہ پلیٹ فارم طویل ویڈیوز پر توجہ نہیں دے گا بلکہ ان صارفین پر توجہ مرکز ہو گی جو ایک دوسرے کو مختصر ویڈیوز بھیجتے ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG