ایران نے 3 جنوری کو امریکی ڈرون حملے میں القدس فورس کے کمانڈر، میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے رد عمل میں 8 جنوری کو عراق میں امریکہ کے دو فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل سے حملے کیے تھے۔ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ زمین میں گڑھے پڑ گئے۔ دھماکوں سے دیواریں گر گئیں اور رہائشی بلاک میں آگ لگ گئی۔
ایرانی میزائل حملوں سے امریکی فوجی اڈے کو کتنا نقصان پہنچا؟

1
ایرانی میزائلوں کا نشانہ بننے والا امریکی فوجی اڈّا عراق کے صوبے انبار میں واقع ہے۔ جس کا نام عین الاسد بیس ہے۔ میزائل حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈے کی حالیہ تصاویر 13 جنوری کو جاری کی گئیں۔

2
حملے کے بعد نقصان کا جائزہ لینے کے لیے امریکی فوجیوں نے عین الاسد ایئربیس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ امریکی فضائیہ کی افسر لیفٹیننٹ کرنل اسٹیکی کولیمین نے صحافیوں کو بتایا کہ حملے میں تمام فوجی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

3
ایران نے عین الاسد بیس اور اربیل میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ فوجیوں کے کوارٹرز کی دیواریں گر گئیں۔

4
عراق کے صحرائی علاقے انبار میں امریکہ کے 1500 فوجی تعینات ہیں اور اس محاذ کی قیادت خاتون لیفٹیننٹ کرنل اسٹیکی کولیمین کر رہی ہیں۔