ایران نے 3 جنوری کو امریکی ڈرون حملے میں القدس فورس کے کمانڈر، میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے رد عمل میں 8 جنوری کو عراق میں امریکہ کے دو فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل سے حملے کیے تھے۔ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ زمین میں گڑھے پڑ گئے۔ دھماکوں سے دیواریں گر گئیں اور رہائشی بلاک میں آگ لگ گئی۔
ایرانی میزائل حملوں سے امریکی فوجی اڈے کو کتنا نقصان پہنچا؟

5
عراق کے الاسد ایئربیس پر ایرانی حملے سے کس حد تک نقصان پہنچا، اس کا اندازہ سیٹیلائٹ سے لی گئی اس تصویر سے لگایا جا سکتا ہے۔

6
حملے کے بعد ایئربیس کا ملبہ بکھرا نظر آ رہا ہے۔ ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں عین الاسد بیس کی مضبوط دیواروں، کنٹینرز اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔

7
لیفٹیننٹ کرنل کولیمین کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے قریب تمام اسٹاف حملے سے بچنے کے لیے محفوظ مقام پر منتقل ہو گیا تھا۔ جس کے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد میزائل حملہ ہوا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔

8
حملے کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کے زیرِ استعمال فرنیچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔