رسائی کے لنکس

بھارتی تاجر نے کرونا سے بچنے کے لیے سونے کا ماسک پہن لیا


شنکر کراڈے سونے کا ماسک پہنے ہوئے ہیں. بھارتی کرنسی میں اس کی قیمت تین لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔
شنکر کراڈے سونے کا ماسک پہنے ہوئے ہیں. بھارتی کرنسی میں اس کی قیمت تین لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

بھارت کے شہر پونے کے ایک تاجر شنکر کراڈے نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے چار ہزار امریکی ڈالر کی مالیت کا سونے کا فیس ماسک پہن لیا ہے۔

بھارتی کرنسی میں اس کی قیمت تین لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

سونے سے بنے اس ماسک میں سانس لینے کے لیے باریک سوراخ بنائے گئے ہیں۔

شنکر کراڈے کا کہنا ہے کہ ماسک کا وزن 60 گرام ہے جب کہ اسے تیار کرنے میں 8 دن لگے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق شنکر عام ماسک کی طرح ہی اسے دن بھر استعمال کرتے ہیں اور جہاں بھی جاتے ہیں یہ ماسک لگائے رہتے ہیں۔

شنکر کا کہنا ہے کہ یہ ماسک انہیں وائرس سے کس حد تک محفوظ رکھے گا اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ان کے بقول وہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر بھی سختی سے عمل کر رہے ہیں۔

شنکر کراڈے پونے کے علاقے پمپری چنچواڑ کے رہائشی ہیں۔ ان کی عمر 49 سال ہے۔ انہیں سونا پہننے کا بے حد تک شوق ہے۔

وہ جہاں بھی جاتے ہیں سونے کا بریسلیٹ، نیکلس اور دونوں ہاتھوں کی تمام انگلیوں میں سونے کی انگھوٹھیاں پہنے رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق اس جیولری کا وزن تقریباََ ایک کلو ہے۔

شنکر کے بقول انہیں سونے کا ماسک بنانے کا خیال ایک میڈیا رپورٹ کو دیکھ کر آیا جس میں ایک شخص نے چاندی سے بنا ماسک پہن رکھا تھا۔

شنکر کا مزید کہنا ہے کہ لوگ انہیں دیکھ کر ان کے ساتھ سیلفیز بنانے کی فرمائش کرتے ہیں جو وہ رد نہیں کرتے۔

XS
SM
MD
LG