رسائی کے لنکس

سو با اثر ڈیجیٹل فن کاروں کی فہرست میں امیتابھ، اکشے، ماہرہ شامل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی کاروباری جریدے 'فوربز' نے ایشیا سے تعلق رکھنے والے 100 ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان اور بھارت کے ان متعدد فنکاروں کے نام شامل ہیں جو سوشل میڈیا پر زیادہ با اثر ثابت ہوئے۔ اور وہ کرونا وبا کے دوران بھی فالورز سے رابطے میں رہے۔

سوشل میڈیا پر موجود ان با اثر پاکستانی فنکاروں میں ماہرہ خان، عاطف اسلم، ایمن خان، جب کہ بالی وڈ فنکاروں میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اکشے کمار، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، مادھوری ڈکشٹ، کترینہ کیف، انوشکا شرما، جیکولین فرنانڈس، شاہد کپور، شریا گوشل، نیہا ککڑ اور دیگر شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے علاوہ جنوبی کورین گرل بینڈ بلیک پنک، بوائے بینڈ بی ٹی ایس، اداکار اور گلوکار جے چو، ہیوج جیک مین، کرس ہیمس ورتھ، ٹروئے سیون اور لی من ہو جیسے بین الاقوامی ستارے بھی شامل ہیں۔

فہرست میں ایسے فنکار بھی شامل ہیں جنہوں نے وبائی مرض کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مالی تعاون کی غرض سے سوشل میڈیا کا استعمال کیا اور اس حوالے سے سب کو متحرک رکھا۔ جیسے امیتابھ بچن، جنہوں نے وبائی مرض میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 70 لاکھ ڈالر کا عطیہ جمع کیا۔

بھارت سے دیگر اداکاروں کے ساتھ ساتھ عالیہ بھٹ کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔
بھارت سے دیگر اداکاروں کے ساتھ ساتھ عالیہ بھٹ کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

فنکاروں کے ساتھ ساتھ اس فہرست میں فیشن، ٹیکنالوجی اور اسپورٹس کے شعبوں سے وابستہ افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں زیادہ تر ایسی شخصیات ہیں جو اپنے کام کے حوالے سے مشہور، انسانی حقوق پر واضح مؤقف رکھنے والی اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں پیش پیش ہیں۔

مختلف ممالک کے حوالے سے بات کریں تو فہرست میں جس ملک سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی تعداد سب سے زیادہ ہے، وہ چین ہے۔ جب کہ باقی افراد کا تعلق جنوبی کوریا، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا، ایران، ہانگ کانگ وغیرہ سے ہے۔

فہرست کے مطابق رہتک روشن نے بھی فنڈ اکھٹا کرنے کی غرض سے آئی فار انڈیا کنسرٹ میں شرکت کی تھی
فہرست کے مطابق رہتک روشن نے بھی فنڈ اکھٹا کرنے کی غرض سے آئی فار انڈیا کنسرٹ میں شرکت کی تھی

فوربز ایشیا کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اکشے کمار بالی وڈ کے سب سے زیادہ آمدنی کرنے والے اداکار ہیں۔ جب کہ انہوں نے رواں سال کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 40 لاکھ ڈالرز کا عطیہ بھی دیا۔

علاوہ ازیں مئی میں انہوں نے فیس بک پر ہونے والے فنڈ ریزنگ کنسرٹ آئی فار انڈیا میں شرکت کی جس سے 70 لاکھ ڈالرز فنڈ اکھٹے ہوئے۔

فہرست کے مطابق رہتک روشن نے بھی فنڈ اکھٹا کرنے کی غرض سے آئی فار انڈیا کنسرٹ میں شرکت کی تھی اور اس ایونٹ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جسے 20 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔

دوسری جانب دنیا کے سب سے کامیاب میوزیکل گروپس میں سے ایک بی ٹی ایس کے گانے ڈائنامائٹ نے یوٹیوب پر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ اس گانے کی ویڈیو صرف 24 گھنٹوں کے دوران 10 کروڑ مرتبہ دیکھی گئی۔ جب کہ بی ٹی ایس گروپ کے انسٹاگرام کے فالوورز کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

فوربز ایشیا کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اکشے کمار بالی وڈ کے سب سے زیادہ آمدنی کرنے والے اداکار ہیں۔
فوربز ایشیا کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اکشے کمار بالی وڈ کے سب سے زیادہ آمدنی کرنے والے اداکار ہیں۔

پاکستان کی فلم اور ٹی وی کی اداکارہ ماہرہ خان کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 70 لاکھ اور فیس بک فالورز کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے۔

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے ذہنی صحت سے جڑے مسائل، خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد اور چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کی مہمات میں حصہ لیا۔

پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم نے رواں سال مئی میں جب ملک بھر میں لاک ڈاؤن تھا اور لوگ گھروں تک محدود تھے، 'اسوہ حسنہ' کے نام سے ایک ثنا پڑھی جسے سن کر قوم میں کرونا وائرس کے خلاف لڑنے کا حوصلہ مزید بلند ہوا۔

شاہ رخ خان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔
شاہ رخ خان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

یوٹیوب کے ذریعے اسے دو کروڑ 20 لاکھ افراد نے سنا اور دیکھا۔

یہی نہیں بلکہ عاطف اسلم نے فیس بک کے ذریعے اپنے دو کروڑ سے زائد فالورز کو کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔

پاکستان کی ایک اور اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہے۔

پاکستان میں وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورز رکھتی ہیں۔ وہ اور ان کی بہن منال کپڑوں کی آن لائن فروخت سے جڑی ہیں۔

XS
SM
MD
LG