رسائی کے لنکس

بھارت: چھ ہفتوں سے جاری مہا کمبھ میلے کا اختتام

بھارت کے شہر پرایاگ راج میں گزشتہ چھ ہفتوں سے جاری 'مہا کمبھ میلا' آج اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ میلے کا آغاز 13 جنوری کو ہوا تھا۔ میلے میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سمیت بالی وڈ اسٹارز اور کئی معروف شخصیات نے اشنان کیا۔ ہندو عقیدے کے مطابق گنگا، جمنا اور سرسوتی دریاؤں کے سنگم پر واقع مقام پر اشنان کرنے سے گناہ دھل جاتے ہیں۔ رواں برس میلے کے لیے دریا کے کنارے لگ بھگ 40 اسکوائر کلومیٹر پر عارضی شہر بسایا گیا جسے 25 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ یہاں 11 اسپتال قائم کیے گئے جب کہ زائرین کے قیام کے لیے ڈیڑھ لاکھ کمروں کا انتظام کیا گیا تھا۔ کمبھ میلے میں دو بار بھگدڑ کے واقعات پیش آئے جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کے اندازے کے مطابق ہر 12 برس بعد منعقد ہونے والے مہاکمبھ میلے میں اس سال 40 کروڑ افراد نے شرکت کی۔


XS
SM
MD
LG