رسائی کے لنکس

بھارت: مقامی سطح پر تیار کردہ خلائی راکٹ کا کامیاب تجربہ


بھارتی ریاست آندھر ا پردیش میں سری ہر کوٹا کے اسپیس سینٹر سے چھوڑے گئے راکٹ نے فضا کی جانب طے شدہ 89.5 کا فاصلہ کامیابی سے طے کیا۔
بھارتی ریاست آندھر ا پردیش میں سری ہر کوٹا کے اسپیس سینٹر سے چھوڑے گئے راکٹ نے فضا کی جانب طے شدہ 89.5 کا فاصلہ کامیابی سے طے کیا۔

بھارت نے مقامی طور پر تیار کردہ راکٹ کو خلا میں چھوڑنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے بھارت میں اسپیس سائنس کی دنیا میں نیا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

جمعے کو بھارتی ریاست آندھر ا پردیش میں سری ہر کوٹا کے اسپیس سینٹر سے چھوڑے گئے راکٹ نے فضا کی جانب طے شدہ 89.5 کا فاصلہ کامیابی سے طے کیا۔

'وکرم ایس' نامی یہ راکٹ بھارتی شہر حیدرآباد کے اسٹارٹ اپ 'اسکائی روٹ ایئرو اسپیس' نے تیار کیا ہے جسے بھارت کے سرکاری اسپیس ریسرچ ادارے (اسرو) اور 'ان اسپیس' کے تعاون سے لانچ کیا گیا۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے راکٹ لانچ کو ملک کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا۔

'وکرم ایس راکٹ نے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیزی سے فضا میں 89.5 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور خلا کی سطح کے قریب پہنچنے کے بعد واپسی کا سفر شروع کیا اور پھر خلیج بنگال میں گر گیا۔

راکٹ کو لگ بھگ دو برس میں انجینئرز کی ٹیم نے تیار کیا تھا جس میں ٹھوس ایندھن، جدید ترین ایویونکس اور کاربن فائبر کا استعمال کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق 545 کلو گرام وزنی اس راکٹ کی لمبائی چھ میٹر ہے اور اسے عالمی سطح پر راکٹ انڈسٹری میں ایک نیا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ کو خلا کی جانب چھوڑتے وقت ہدف یہی تھا کہ یہ 80 کلومیٹر سے زائد کی پرواز کرے گا، یہ وہ فاصلہ ہے جہاں سے بعض ماہرین کے مطابق زمین کی حدود ختم اور خلا کی سطح کا آغاز ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG