رسائی کے لنکس

بھارتی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی


بھارتی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی
بھارتی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

ان خدشات کے بعد کہ عالمی معیشت کی سست روی اور یورو استعمال کرنے والے ممالک میں جاری سرکاری قرضوں کے بحران سےوہاں بھارتی اشیاء کی مانگ گھٹ سکتی ہے، ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قیمت اپنی ریکارڈ سطح تک گر گئی ہے۔

منگل کے روز زرمبادلہ کی مارکیٹ میں ایک ڈالر کے مقابلے میں 52.73 روپے مل رہے تھے ۔

بھارتی کرنسی کی قدر کم ہونے سے ملک کے اندر افراط زر میں اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں کیونکہ زیادہ تر درآمدات کی قیمت کا تعین ڈالر میں کیا جاتا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہناہے کہ بھارتی روپے کی قدر گھٹنے سے ملک کے اندر تیل مزید مہنگا ہوجائے گا۔ اور تیل مہنگا ہونے کا مطلب ہے کاروباروں کے لیے اخراجات اور صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ۔

بھارت گذشتہ کچھ عرصے سے پہلے ہی افراط زر میں کمی لانے کی کوششیں کررہا ہے اور بھارتی مرکزی بینک متعدد بار سود کی بنیادی شرح میں اضافہ کرچکاہے۔

بیرونی تجارت میں استعمال ہونے والی دس اہم ایشیائی کرنسیوں میں سب سے زیادہ دباؤ بھارتی روپے پر ہے اور اس سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں اس کی قمیت 15 فی صد تک گر چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG