رسائی کے لنکس

بھارت: برڈ فلو کا خطرہ، مرغیاں تلف کرنے کا حکم


بھارت: برڈ فلو کا خطرہ، مرغیاں تلف کرنے کا حکم
بھارت: برڈ فلو کا خطرہ، مرغیاں تلف کرنے کا حکم

بھارت نے ریاست مغربی بنگال میں برڈ فلو پھیلنے کے بعد تمام مرغیاں تلف کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مرکزی حکومت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں انڈوں اور مرغیوں کی خوراک کو بھی ضائع کردیا جائے ۔ حال ہی میں وہاں کے دیہی علاقوں میں مرغیوں میں انفلونزا ایچ فائیو کے وائرس کی نشان دہی ہوئی ہے۔

پچھلے مہینے عالمی ادارہ خوراک و زراعت نےمہلک برڈ فلو وائرس کے ممکنہ امکان سے خبردار کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ اپنی اصل اور تبدیل شدہ شکل میں ایشیا اور دوسری علاقوں میں پھیل سکتاہے۔

فوری طورپر یہ واضح نہیں ہےکہ آیا بھارت میں پھیلنے والے برڈ فلو کا تعلق اس کی نئی ایشیائی قسم سے ہے ، جو برڈ فلو کی موجودہ ویکسینوں کے خلاف معدافت رکھتی ہے۔

مغربی بنگال اس سے قبل بھی برڈفلو کا نشانہ بنا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG