ویسٹ انڈیز کے دورے کے ختم ہوتے ہی اب کرکٹ کی دنیا کا نیا میلہ سجنے والا ہے۔ وہ بھی لندن میں۔ یعنی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی۔ ٹرافی یکم جون کو شروع اور 18جون کو ختم ہوگی۔
پاکستانی اسکواڈ ایونٹ میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گیا ہے۔
ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، بابر اعظم، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی اور شاداب خان و دیگر اہل کار منگل کو لندن پہنچے۔
کچھ کھلاڑی لاہور سے لندن روانہ ہوئے جیسے شعیب ملک، محمد حفیظ، عمر اکمل، عماد وسیم، جیند خان، فہیم اشرف اور فخر زمان جبکہ اوپنر احمد شہزاد جمعرات کو روانہ ہوں گے۔
ٹرافی سے پہلے یہ اسکواڈ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا سے پریکٹس میچ کھیلے گا۔
پاکستان کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ یعنی 4جون کو بھارت جیسے روایتی حریف کا سامنا ہوگا، سات جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا اس کے مخالف ہوں گے۔
پاکستانی اسکواڈ میں کامران اکمل، آصف ذاکر اور محمد اصغر کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، عمر اکمل اور اظہر علی کی واپسی ہوئی ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شعیب ملک، احمد شہزاد، فخر زمان، محمد حفیظ، عمر اکمل، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، وہاب ریاض اور جنید خان شامل ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہوگا۔