رسائی کے لنکس

یمن میں القاعدہ کو شکست دینا دونوں کےمفادمیں ہے:ہیلری کلنٹن


یمن میں القاعدہ کو شکست دینا دونوں کےمفادمیں ہے:ہیلری کلنٹن
یمن میں القاعدہ کو شکست دینا دونوں کےمفادمیں ہے:ہیلری کلنٹن

ہیلری کلنٹن جو ان دنوں خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں منگل کوایک غیر معمولی دورے پر دبئی سے یمن پہنچیں۔یمن میں انہوں نے صدر علی عبداللہ صالح سے ملاقات کی۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ یمن میں موجود القاعدہ کو شکست دینا دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں ہے۔

ہیلری کلنٹن جو ان دنوں خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں منگل کوایک غیر معمولی دورے پر دبئی سے یمن پہنچیں۔ یمن میں انہوں نے صدر علی عبداللہ صالح سے ملاقات کی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس دورے کا پہلے سے اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک ٹاؤن ہال میٹنگ کے دوران طلبا وطالبات ، سول سوسائٹی کے نمائیندوں اور سیاست دانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ یمن میں موجود دہشت گرد وں کےوجہ سے پریشان ہے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ان میں سے بیشتر کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے اور کچھ تو امریکی ہیں۔ مگر انہوں نے کہا کہ اس سے بڑھ کریہ کہ دہشت گرد یمن اور اس کی سیاسی استحکام حاصل کرنے کی کوششوں کے لئے خطرہ ہیں۔

‘‘بہت سےایسے لوگ اس کمرے میں موجود ہیں جو معیشت کی بہتری کے لئے انتھک کوشش کر رہے ہیں ۔ مگر ان کی محنت ضائع ہو جاتی ہے اس لئے کہ القاعدہ اور انتہا پسند گروہوں کی کارروائیوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار اور سیاح اپنا منہ دوسری طرف موڑ لیتے ہیں۔ اس لئے آپ کی حکومت کی جانب سے القاعدہ کے خلاف کارروائی آپ کے ملک کے مفاد میں ہے۔ ’’

وزیر خارجہ نے زور دیا کہ امریکہ کی طرف سے دی جانے والی تیس کروڑ ڈالر کی امداد صرف دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے لئے نہیں بلکہ تیل کے وسائل کی کمی اور پانی کی کمی پر قابو پانے کے لئے بھی ہے۔

ہیلری کلنٹن نے یمن کے حزب اختلاف کے رہنماؤں سے صنعا میں امریکی سفارتخانے میں ملاقات کی جوسن 2008میں دہشت گردحملے کا نشانہ بنا تھا۔

سابق نائب صدر ڈک چینی کے سن 2002میں دورے کے بعد یہ کسی بھی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا یمن کا پہلا دورہ تھا۔

XS
SM
MD
LG