رسائی کے لنکس

حزب اللہ کااسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹ حملوں کا دعویٰ


حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان سرحد کے آرپار حملوں کے بعد سرحداسرائیلی جانب آگ بھڑک رہی ہے۔ فائل فوٹو
حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان سرحد کے آرپار حملوں کے بعد سرحداسرائیلی جانب آگ بھڑک رہی ہے۔ فائل فوٹو

  • حزب اللہ کااسرائیلی فوجی اڈے پر درجنوں راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ
  • اسرائیل کے ایک ڈرون حملے میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ کا ایک جنگجو ہلاک ہو گیا۔
  • ان کا ملک لبنان میں جنگ نہیں چاہتا لیکن سفارت کاری ناکام ہونے کی صورت میں اسے ’پتھر کے دور‘ میں واپس بھیج سکتا ہے۔ وو گیلنٹ

حزب اللہ نے کہا ہےکہ اس نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں، جمعرات کو شمالی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے پر "درجنوں" راکٹ فائر کیےہیں۔ اس سے قبل اسرائیل کے ایک ڈرون حملے میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ کا ایک جنگجو ہلاک ہو گیا۔

حماس کی اتحادی تنظیم حزب اللہ نے کہا کہ "دشمن کے حملوں کے جواب میں جن میں نباتیہ شہر اور سوہمور کے گاؤں کو نشانہ بنایاگیا تھا، اس کے جنگجوؤں نے شمالی علاقے کی کمانڈ کے اہم فضائی اور میزائل دفاعی اڈے پر درجنوں کاتیوشا راکٹ برسائے۔"

حزب اللہ نے جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں اور ٹھکانوں پر دو دیگر حملوں کا دعویٰ بھی کیا، جن میں سے ایک ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جبکہ سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کی اطلاع دی۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ "لبنان سے آنے والی تقریباً 35 لانچز کی نشاندہی کی گئی"۔بیان میں مزید کہا گیا کہ فضائی دفاع نے زیادہ تر لانچز کو کامیابی کے ساتھ روک دیا۔ حملوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

فوج نے ایک علیہدہ بیان میں یہ بھی کہا کہ "دو یو اے وی (ڈرون) جن کے لبنان سے کراس کرنے کی شناخت کی گئی تھی" شمالی اسرائیل میں گرے، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔

عالمی خدشات

فرانس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ پیرس ،لڑائی کے بارے میں انتہائی فکر مند" ہے، اور "سب فریقوں سے زیادہ سے زیادہ" تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے بدھ کے روز واشنگٹن کے دورے کے دوران کہا کہ ان کا ملک لبنان میں جنگ نہیں چاہتا لیکن سفارت کاری ناکام ہونے کی صورت میں اسے ’پتھر کے دور‘ میں واپس بھیج سکتا ہے۔

حالیہ مہینوں میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مغربی سفارتی کوششوں کے دوران، جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے منگل کو بیروت کا دورہ کیا اور خبردار کیا کہ "غلط اندازے" کسی مکمل جنگ کو جنم دے سکتے ہیں اور انہوں نے انتہائی تحمل سے کام لینے پر بھی زور دیا۔

لبنان اور اسرائیلی فوج کے بیا نات

NNA نے جمعرات کو کہا کہ ایک روز قبل جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ میں اسرائیلی حملے میں 20 سے زیادہ افراد اس وقت زخمی ہوئے جب ایک دو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

ان رپورٹوں کے بعد دشمن کے ایک ڈرون نے لبنان کے مشرق میں ایک گاؤں میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا ہے، حزب اللہ نے جمعرات کو کہا کہ سہمور میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ایک کارکن کو سہمور کے علاقے میں ایک حملے میں ہلاک کر دیا گیا، جنوبی لبنان میں بھی حملوں کی اطلاع ہے۔

یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ اگر اسرائیل-حزب اللہ تنازعہ، جو اب تک زیادہ تر دونوں ملکوں کے سرحدی علاقے تک محدود ہے، پھیلتا ہے تو غزہ کی جنگ ایک علاقائی انتشار کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

حالیہ ہفتوں میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کسی مکمل جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں کیونکہ دونوں فریقوں نے نے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے جس نے غزہ کی پٹی میں جنگ کی آگ کو بھڑکایا ، سرحد کے آرپار مسلسل فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے

اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، لبنان میں تشدد کے نتیجے میں 482 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سےبیشتر عسکریت پسند ہیں، اور 94 عام شہری ہیں۔

حکام کے مطابق اسرائیل کے کم از کم 15 فوجی اور 11 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ رپورٹ ایجنسی فرانس پریس کی اطلاعات پر مبنی ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG